موجودہ دَور میں خُداوند خدا نے پانی اور رُوح کی خُوشخبری پر ایمان رکھنے والوں کے ایمان کی بنیاد پر اپنی کلیسیا کو تشکیل کیا ہے۔خُداوند کی کلیسیا اُن لوگوں کا اجتماع ہے جوکہ پانی اور رُوح کی خُوشخبری پر ایمان رکھتے ہیں۔اِس لئے،اگر آپ کے دِل پانی اور رُوح کی خُوشخبری پر ایمان رکھتے ہیں،پھر آپ ایمان کی سچی زِندگی کو گزارسکتے ہیں۔ایمان کی اِس طرح کی زِندگی صرف اور صرف خُداوند کی کلیسیا ہی میں ممکن ہے۔مزیدبرآں،صرف اور صرف اِسی طرح کا ایمان ہمیں خُداوند خُدا کی بادشاہی میں ابد تک زِندگی گزارنے کی اہلیت بخشتا ہے۔اِس ایمان کے وسیلہ سے ہمیں چاہئے کہ ہم نجات کی محبت اور آسمان کی تمام تر برکات کو خُدا باپ،یِسُوع مسیح اور رُوحُ القُدس کی طرف سے حاصل کرلیں۔