نئے سرے سے پیدا ہونے کے متعلق لکھی جانے والی بہت سی کتابوں میں یہ ہمار ے دور کی پہلی کتاب ہے جو کلامِ مقدس کے عین مطابق پانی اور روح کی خوشخبری کی تعلیم دیتی ہے۔ کوئی شخص پانی اور روح کے وسیلہ سے نئے سرے سے پیدا ہونے کے بغیر آسمان کی بادشاہی میں داخل نہیں ہو سکتا ۔ نئے سرے سے پیدا ہونے کا یہ مطلب ہے کہ ایک گنہگار یسوعؔ کے بپتسمہ اور اُس کے صلیب پر بہنے والے خون کے وسیلہ سے اپنی زندگی کے تمام گناہوں سے نجات حاصل کر چکا ہے ۔ آئیں پانی اور روح کی خوشخبری پر ایمان لائیں اور ایک راستباز شخص کے طو رپر ، جو گناہ سے مبرا ہے ، آسمان کی بادشاہی میں داخل ہوں۔