وہ جو ایمان رکھتاہے کہ یسوعؔ ،جو خدا اور نجات دہندہ ہے،تمام گنہگاروں کو اُن کے تمام گناہوں سے چھڑانے کے لئے پانی اور روح کی خوشخبری کے وسیلہ سے آیا، وہ اپنے تمام گناہوں سے نجات یافتہ ہوتا ہے، اور خداباپ کا بیٹابن جاتا ہے۔
یوحنا ؔ کا پہلا خط بیان کرتا ہے کہ یسوعؔ ، جو خدا ہے، ہمارے پاس پانی اور روح کی خوشخبری کے وسیلہ سے آیا، اور یعنی وہ خدا باپ کا بیٹا ہے۔ دوسرے لفظوں میں ،یہ خط زیادہ ترزور دیتا ہے کہ یسوعؔ خدا ہے ( ۱۔یوحنا۵:۲۰)، اور۵باب میں ٹھوس طور پرپانی اور روح کی خوشخبری کی گواہی دیتا ہے۔
ہمیں ایمان رکھنے اور اُسکی پیروی کرنے سے ہچکچانا نہیں چاہیے کہ یسوعؔ مسیح خدا ہے