Urdu 9

  • ㆍISBN : 8983146109
  • ㆍPáginas : 373

(I) خیمہِ اجتماع : یسُوع مسیح کا مُفُصَل خاکہ

Paul C. Jong

ہم خیمۂ اِجتماع میں چُھپے سچ کو کیسے جان سکتے ہیں؟ صِرف پانی اور رُوح کی خوشخبری کو یعنی خیمہء اِجتماع کے جزوِ اَصل کو جاننے کے وسیلہ سے ، ہم دُرست طورپر اِس سوال کا جواب سمجھ اور جان سکتے ہیں۔

 حقیقت میں خیمۂ اِجتماع کے صحن کے دروازے پر ظاہر کیا گیاآسمانی ، اَرغوانی اور سُرخ رنگ کا دھاگہ اور باریک بٹاہُوا کتان ، نئے عہد نامہ کے دَور میں یسوعؔ مسیح کے کاموں کو ہم پر ظاہر کرتے ہیں جو بنی نوع ا نسان کو  نجا ت دے چکے ہیں ۔ اِس طریقہ سے پُرانے عہد نا مہ میں خیمۂ اِجتماع کا کلام اور نئے عہد نامہ کا کلام قریبی اور یقین کے ساتھ باریک بٹے ہوئے کتان کی طرح ایک دوسرے سے تعلق رکھتے ہیں۔ لیکن ، بدقسمتی سے ، یہ سچ ایک لمبے عرصے تک مسیحیت میں ہر سچ کے متلاشی سے چھپا رہا ہے ۔

 اِس زمین پر آکر یسوعؔ مسیح نے یوحناؔ سے بپتسمہ لیا اور صلیب پر اپنا خون بہایا ۔ پانی اوررُوح کی خوشخبری پر ایمان رکھنے اوراِسے سمجھنے کے بغیر ہم میں سے کوئی بھی خیمۂ اِجتماع میں ظاہر کیے گئے سچ کو تلا ش نہیں کر سکتا۔ ہمیں اَب یقیناًخیمۂ اِجتماع کے اِس سچ کو سیکھنا اور اِس پر ایمان رکھنا چاہیے۔ ہم سب کو خیمۂ اِجتماع کے صحن کے دروازے میں ظاہر کیے گئے آسمانی، ارغوانی ،اور سرخ دھاگے اور باریک بٹے کتان پر ایمان رکھنے اوراِس کا احساس کرنے کی ضرورت ہے

Audiolivro
undefined
Devido ao COVID-19 e à interrupção do Serviço de Correio Internacional,
suspendemos temporariamente o nosso 'Serviço de Impressão Gratuita de Livros'.
Diante dessa situação, não podemos enviar os livros para você neste momento.
Ore para que esta pandemia termine em breve e retorne o serviço postal.