Urdu 10

  • ㆍISBN : 898314257x
  • ㆍPáginas : 0

(Ⅱ) خیمِہءاِ جتما ع : یسوؔع مسیح کا مُفَصَّل خاکہ

Paul C. Jong

جس طرح پُرانے عہد نامہ میں خُد انے موسیٰ ؔ کو خیمہء اِجتماع کی تعمیر کا حکم دیا تھا ، نئے عہد نامہ میں ، خُد اچاہتا ہے ہم میں سے ہر ایک اپنے دلوں میں ایک مقدس تعمیر کرے تاکہ وہ ہم میں سکونت کر سکے ۔ ایمان کی اشیاء جن کے ساتھ ہم اپنے دلوں میں یہ مقدس تعمیر کر سکتے ہیں پانی اور رُوح کی خوشخبری کا کلام ہے۔ پانی اور رُوح کی اِس خوشخبری کی اشیاء کے ساتھ ہمیں یقیناًاپنے تمام گناہوں سے دُھلنا اور پاک ہونا چاہیے۔ ہمیں اُس کے لئے ایک مقدس تعمیر کرنے کو بتانے کے وسیلہ سے ، خُد اہمیں ہمارے دل خالی کرنے اور پانی اور رُوح کی خوشخبری پر ایمان رکھنے کے لئے فرما رہا ہے ۔ ہمیں یقیناًپانی اور رُوح کی خوشخبری پر ایمان رکھنے کے وسیلہ سے اپنے دلوں کو صاف کرنا چاہیے۔

 جب ہم پانی اوررُوح کی خوشخبری پر ایمان رکھنے کے وسیلہ سے اپنے دلوں کے تمام گناہوں کو دھوتے ہیں خُدا تب اُن میں بسنے کے لئے آتا ہے ۔ یہ پانی اور رُوح کی خوشخبری پر ایمان رکھنے کے وسیلہ سے ہے کہ آپ اپنے دلوں میں مقدس ہیکل کو تعمیر کر سکتے ہیں ۔ یہ زیادہ تر اَب تک اِس طرح ہے کہ، کم ازکم آ پ میں سے بعض اپنے دلوں کو صاف کرنے کے لئے غالباً اپنی توبہ کی دُعائیں پیش کر رہے ہیں ،یعنی بذاتِ خودمقدس تعمیر کرنے کی کوشش کر رہے ہیں ۔ لیکن اَب آپ کے پاس وقت ہے کہ اِس جھوٹے ایمان کو چھوڑیں اور پانی اور رُوح کی خوشخبری پرایمان رکھنے کے وسیلہ سے اپنے ذہنوں کی تجدید کرکے تبدیل ہو جائیں

Audiolivro
undefined
Devido ao COVID-19 e à interrupção do Serviço de Correio Internacional,
suspendemos temporariamente o nosso 'Serviço de Impressão Gratuita de Livros'.
Diante dessa situação, não podemos enviar os livros para você neste momento.
Ore para que esta pandemia termine em breve e retorne o serviço postal.