خیمۂاِجتماع کا مطالعہ

خیمۂاِجتماع کا ڈھانچہ

 

خیمۂاِجتماع کے مستطیل نماصحن  کی باڑ کی پیمائش لمبائی میں سو ہاتھ تھی۔ کتاب مقدس میں، ایک ہاتھ کسی کی کُہنی سے لے کر اُس کی اُنگلی کی نوک  تک  پھیلی ہوئی  لمبائی  کے طور پر مقرر کِیا گیا تھا، یعنی آج کی پیمائش میں تقریباً 45  سینٹی میٹر(1.5فٹ(۔ اِسی طرح ، یعنی  خیمۂاِجتماع کے صحن  کی باڑ سو ہاتھ لمبی تھی کا مطلب  ہے کہ یہ تقریباً 45 میٹر (150فٹ)تھی، اور کہ اِس کی چوڑائی 50 ہاتھ تھی کا مطلب ہے  کہ یہ تقریباً 22.5 میٹر(75 فٹ) چوڑی تھی۔
خیمۂاِجتماع اِس  کے صحن  اور خیمۂاِجتماع بذاتِ خود، خدا کے گھر  میں تقسیم  کِیا گیا تھا۔ خُدا کے اِس گھر ،خیمۂاِجتماع  میں، ایک چھوٹی سی ساخت موجودتھی جو مقدس کہلاتا تھا۔ مقدس چار مختلف  پردوں سے ڈھانپا ہوا تھا: عُمدہ باریک  بٹے ہوئے کتان اور آسمانی، ارغوانی، اور سُرخ دھاگے کا ایک پردہ؛ دوسرا بکریوں کی پشم  کا؛ یعنی  مینڈھوں کی سُرخ رنگی ہوئی کھالیں؛اورتخس کی کھالوں کا ایک پردہ۔
خیمۂاِجتماع کے صحن  کی مشرقی سِمت پر ،آسمانی، ارغوانی،اور سُرخ دھاگے اور عمُدہ باریک بٹے ہو ئے کتان سے بنُاہوا اِس  کا دروازہ پایا جاتا تھا۔اِس دروازے میں داخل ہو تے ہو ئے ،ہم سوختنی قربانی کی قربانگاہ اور حوض دیکھیں گے۔ حوض سے گزرتے ہوئے ،تب ہم بذاتِ خود  خیمۂاِجتماع دیکھیں گے۔ خیمۂاِجتماع پاک  مقام  اور پاک ترین  مقام  میں تقسیم  کِیا گیا تھا، جہاں خُدا کےعہد کا ضدوق پایا جاتاتھا۔ خیمۂاِجتماع کے صحن  کی باڑ 60  ستونوں کے عمدہ سفید کتانی پردوں کے ساتھ  تعمیر کی گئی تھی۔ دوسری طرف، خیمۂاِجتماع بذاتِ خود، 48 تختوں اور 9 ستونوں  کے ساتھ  تعمیر کِیا گیا تھا۔