Search

مُفت چھپی ہوئی کتابیں،
برقی کتابیں اور آڈیو کتابیں

پانی اور رُوح کی خوشخبری

پانی اور رُوح کی خوشخبری کی جانب رُجوع لائیں
  • ISBN893144955
  • صفحات 376

اردو 2

پانی اور رُوح کی خوشخبری کی جانب رُجوع لائیں

Rev. Paul C. Jong

 
 

فہرست


دیباچہ
۱۔ نئے سِرے سے پیدا ہونے کی اَصل خوشخبری کامطلب <یوحنا۳:۱ ۔۶> 
۲۔ جعلی مسیحی اورمسیحیت میں بِدعتیں <یسعیاہ ۲۸ : ۱۳۔۱۴> 
۳۔ حقیقی رُوحانی ختنہ <خروج ۱۲: ۴۳۔۴۹> 
۴۔ کِس طرح گُناہ کا سچا اَور دُرست اِقرار کریں < ۱۔یوحنا ۱: ۹> 
۵۔مغالطہ جو تقدیر کے نظریے اور الہٰی چناوٴ میں پایا جاتا ہے <رومیوں ۸: ۲۸۔۳۰ > 
۶۔کہانت بدل گئی <عبرانیوں۷: ۱۔۲۸> 
۷۔یسو ع ؔکا بپتسمہ گنا ہو ں کی معا فی کیلئے نا گزیر عمل ہے <متی ۳:۱۳۔۱۷> 
۸۔آئیں ہم ایمان کے ساتھ باپ کی مرضی پوری کریں <متی۷:۲۱۔۲۳> 

 
آئیں پانی اور روح کی خوشخبری کی جانب رجوع لائیں۔ علمِ الٰہیات اور مذہبی تعلیمات ہمیں نجات نہیں دے سکتے ۔تا ہم، بہت سے مسیحی اب تک اُن کی پیروی کرتے ہیں،اور نتیجتاً اب تک نئے سرے سے پیدا نہیں ہوئے ہیں۔ یہ کتاب ہمیں واضح طور پربتاتی ہے کہ الٰہی تعلیم اورالہٰی نظریات کیا غلطی کر چکے ہیں اور کیسے مناسب ترین طریقہ سے یسوعؔ پر ایمان رکھناہے۔
برقی کتاب ڈاؤن لوڈ
PDF EPUB
آڈیو بُک
آڈیو بُک

قارئین کی طرف سے کتابی جائزے

  • پانی اور روح کی خوشخبری پر واپس جائیں۔
    Stephen Benjamin, Pakistan

    پانی اور رُوح کی خوشخبری کی جانب رجوع لائیں۔
    یہ کتاب میری زندگی کی سب سے زیادہ اثر انگیز کتاب ہے۔ جب مَیں نے اِس کتاب کو پڑھا، تو مَیں نے جانا کہ آج کی دُنیا میں کس طرح جعلی مسیحیت موجود ہے، اور کس طرح مسیحی یِسُوع مسیح پر ایمان رکھنے کے بعد بھی اپنی زندگی میں اپنے گُناہوں سے نجات نہیں پاتے۔ یہ کتاب نہ صرف آپ کی یِسُوع کے پانی کے بپتسمہ کو سمجھنے میں آپ کی مدد کرتی ہے بلکہ پانی کی خوشخبری کو مزید گہرائی سے سمجھنے میں بھی مدد کرتی ہے۔
    لہٰذا، جہاں تک میری رائے ہے، پول سی جونگ کے مسیحی کتابوں کے سلسلے کے ساتھ ساتھ، اِس کتاب کو پڑھنا مت چھوڑیں کیونکہ یہ آپ کے لیے آسمان کے دروازے کھول دیتی ہے کہ آپ اُس کی اُن نعمتوں پر ایمان رکھ سکیں جو ہمیں خُدا کی محبت میں عطا کی گئی ہیں، اور جو خُدا کی راستبازی میں ظاہر کی گئی ہیں جب یِسُوع نے دریائے یردن پر پانی سے بپتسمہ لیا اور صلیب پر اپنا خون بہا دیا تاکہ کوئی بھی اپنے گُناہوں کے لئے نہ مرے بلکہ یِسُوع مسیح پر ایمان لا کر، وہ یِسُوع کی قربانی میں ایک بار ہمیشہ کے لئے نجات پا سکے، یہ احساس کا کفارہ ہے۔”خُداوند نے کہا کہ میری رُوح اِنسان کے ساتھ ہمیشہ مُزاحمت نہ کرتی رہے گی کیونکہ وہ بھی تو بشر ہے“ (پیدائش ۶: ۳)۔ تمام نئے سرے سے پیدا ہونے والے شاگردوں نے کہا کہ دُنیا کا نور یِسُوع ہے، لیکن وہ نور لوگوں سے چھین لیا گیا ہے اِس لیے وہ اپنے دل میں یِسُوع مسیح کا نور نہیں پا رہے ہیں ۔یِسُوع مسیح ہم سب کے لیے گُناہ کی قربانی بننے کے لیے آیا تھا، اور اِس مقصد کے لیے اُس نے دریا ئے یردن پر یوحنا بپتسمہ دینے والے سے بپتسمہ لیا۔ اور دُنیا کے تمام گُناہوں کو اپنے اوپر لے لیا۔ اِس کے بعد اُس نے صلیب پر اپنے خون سے گُناہ کا کفارہ ادا کِیا، اور یہ واحد سچی خوشخبری ہے جو بائبل ہمیں دیتی ہے کہ یِسُوع نہ صرف پانی کے ذریعے، بلکہ پانی اور خون کے وسیلہ سے آیا اور جو گواہی دیتا ہےوہ رُوح ہے ، اور یہ تینوں، پانی ، خون اور ایک ہی بات پر متفق ہیں کہ یِسُوع خُدا ہے، (یوحنا ۵:۶۔۸)۔
    آئیے ہم پانی اور رُوح کی خوشخبری کی طرف رجوع لائیں، اور اپنے خُداوند یِسُوع مسیح کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے اُس پر ایمان رکھیں، اور ہمیشہ کے لیے نجات حاصل کر کے اپنے آپ کو آسمان کی بادشاہی کے لیے تیار کریں۔ آمین

    مزید
  • گلتیوں کے خط پر پیغامات - جسمانی ختنہ سے لے کر توبہ کی الٰہی تعلیم تک (II)
    Moon Sahotra, Pakistan

    پول سی جونگ کی یہ کتاب آج کی مسیحیت میں موجودمغالطوں کو سمجھنے ، غلط تعلیمات سے دُور رہنے اور پھر پانی اور رُوح کی کوشخبری کی منادی کرنے کے لیے خود کو تیار کرنے کا ایک مؤثر ذریعہ ہے۔
    جس طرح پولس رسول کے دور میں، کلیسیا میں بہت سارے لوگ اُٹھ کھڑے ہوئے جنہوں نے جسمانی ختنہ کے ایمان کی حمایت کی، اور اِس کے نتیجے میں بہت سارے بھائیوں کا خُدا کے سچے کلام پر ایمان ختم ہو گیا ۔ اِس موجودہ دور میں بھی، اگر ہم جو نئے سرے سے پیدا ہوچکے ہیں، اگر خُدا کے کلام سے نشوونما پانا جاری نہیں رکھتے تو ہمارا ایمان بھی تباہ ہو سکتا ہے۔ہمیں اپنی جسمانی خواہشات کو اپنی روحانی خواہشات پر حاوی نہیں کرنا چاہیے۔
    ہم جو بہت بڑے گنہگار تھے جو جہنم کی آگ میں جانے کا مقدر رکھتے تھے۔ ہمارے لیے ہمارا خُداوند اِس دُنیا میں مجسم ہو کر آیا ، اُس نے اپنے بپتسمہ کے ذریعے ہمارے تمام گناہوں کو اپنے کندھوں پر اُٹھا لیا، پھر اپنا صلیبی خون بہا کر ہمارے تمام تر گناہوں کی قیمت ادا کردی اور ہمیں ہمارے تمام گناہوں سے آزاد کر دیاہے۔ وہ ہمیں بخشش کے طور پر پاک روح بھی دے چکا ہے۔ یہ ہے کیسے ہم اِس پر ایمان رکھنے کے وسیلہ سے نئے سرے سے پیدا ہوتے ہیں۔ لیکن اگر ہم نئے سرے سے پیدا ہونے کے بعد رُوح کے موافق نہیں چلتے تو رفتہ رفتہ ہمارا ایمان کمزور ہو سکتا ہے۔ ہم گلتیوں کی کلیسیا کی طرح اس صفحہ ہستی سے مٹ سکتے ہیں۔
    نئے سرے سے پیدا ہونے کے بعد، سب سے پہلے ہمیں خُدا کی کلیسیا سے رفاقت رکھنی ہے۔ روح کے پھل پیدا کرنے ہیں ۔ پانی اور روح کی خوشخبری کی منادی کرنی ہے۔ ایک دوسرے کا بوجھ بانٹنا ہے ۔ اگر کوئی آدمی کِسی قصُور میں پکڑا بھی جائے تو ہم جو رُوحانی ہیں اُس کو حِلم مِزاجی سے بحال کرنا اور اپنا بھی خیال رکھنا ہے۔ خوشخبری کی منادی کرنے سے پہلے، ہمیں توبہ کی دعاؤں کی جھوٹی تعلیمات کی واضح طور پر سمجھ رکھنی چاہیے اور اِسے دوسروں کو بتانا چاہیے۔ جب ہم کسی کے غلط عقیدے کی نشاندہی کرنے کی قابلیت رکھتے ہوں گےتو ہی ہم اُسے پانی اور رُوح کی خوشخبری کی سچائی کی منادی کر سکتے ہیں۔
    جس طرح ابتدائی کلیسیائی دور میں پولس رسول کو ختنہ پرستوں کی مخالفت کرنے کی وجہ سے بہت ساری مشکلات کا سامنا کرنا پڑا بالکل اُسی طرح ہم بھی توبہ کی دعاؤں اور رفتہ رفتہ پاکیزگی کے نظریے کی مخالفت کرنے کی وجہ سے بہت ساری مشکلات کا سامنا کر سکتے ہیں۔ ہمیں اِس کے لیے خود کو تیار کرنا چاہیے اور اپنے ایمان کو مضبوط کرنا چاہیے۔
    لہٰذا ،ہمیں روح کے موافق چلتے ہوئے مندرجہ ذیل کی طرح دعا مانگنی چاہیے: " اے خُداوند مجھ جیسے گنہگار کو بچانے کے لیے تیرا شکر ہو۔ تو نے یوحنا اصطباغی سے بپتسمہ لے کر میرے سارے گناہوں کو اُٹھا لیا اور پھر صلیب پر اپنا خون بہا کر مجھے میرے گناہوں سے نجات دی ۔ میری نجات میں میرا کوئی کردار نہیں ہے یہ تیری بخشش ہے۔ اب میں تیرا راستباز بیٹا ہوں۔ تو نے مجھے اس دنیا میں کرنے کے لیے بہت سارے کام سونپے ہیں۔ مجھے وفاداری سے اُن کاموں کو سرانجام دینے کی توفیق عطا کر۔ مجھے بہت ساری روحوں کو بچانے کے لیے استعمال کر ۔ مجھے کلیسیا کے ساتھ رفاقت رکھنے اور اس کےساتھ اِس کا بوجھ بانٹنے کی طاقت دے۔ مجھے یہ طاقت دے کہ میں آج کے ختنہ پرستوں کو بے نقاب کروں، جو توبہ کی دعاؤں اور رفتہ رفتہ پاکیزگی جیسی جھوٹی تعلیمات پر ایمان رکھتے ہیں۔ میں چاہتا ہوں کہ وہ بھی سچائی کی پہچان کر یں، اور پانی اور روح کی خوشخبری پر ایمان رکھ کر ایک ہی بار ہمیشہ کے لیے اپنے گناہوں سے پاک ہوں۔ آمین

    مزید
  • پانی اور رُوح کی خوشخبری کی جانب رُجوع لائیں
    Moon Sahotra, Pakistan

    یہ کتاب جس کا عنوان " پانی اور رُوح کی خوشخبری کی جانب رُجو ع لا ئیں" یہ کتاب پانی اور روح کی سچی خوشخبری کو جاننے اور اِس پر ایمان رکھنے کے وسیلہ سے جھوٹی شیطانی تعلیمات سے بچنے میں ہماری رہنمائی کرتی ہے۔ یہ کہ کوئی مسیحی فرقہ کسی بھی انسان کو آسمان کی بادشاہی میں نہیں بھیج سکتا جب تک کہ وہ پانی اور روح کی خوشخبری پر ایمان نہیں رکھتا۔ ہم محض اپنی روزمرہ کی توبہ کی دُعائیں پیش کرنے سے، روزے رکھنے سے اور دہ یکی دینے سے کبھی بھی خُدا کو خوش نہیں کرسکتے۔ خُدا صرف تب ہی خوش ہوگا جب ہم اُس کے سچائی کے کلام پر ایمان رکھیں گے۔اور اِس کتاب سے ہم حقیقی روحانی ختنہ کی تعلیمات کے بارے بھی سیکھتے ہیں۔یہ کتاب ہمیں گناہ کے سچے اور درست اقرار کے بارے میں بھی سیکھاتی ہے ۔ یہ کتاب سچ اور جھوٹ کی پہچان کرنے کا ایک بہترین ذریعہ ہے۔کیو نکہ جب ہم سچائی کو جانیں گے تب ہی سچائی ہمیں آزاد کرے گی۔ مَیں آپ کو یہ کتاب پڑھنے کی پرزور سفارش کرتا ہوں۔

    مزید

ایس سرناویں نال رلدیاں ملدیاں کتاباں