اگر آپ ساتھی کارکُن ہیں اور "ساتھی کارکُنوں سے پیغامات " پر پیغام اور تصاویر پوسٹ کرنا چاہتے ہیں تو، سائن اِن کریں ،اور "پیغام پوسٹ کریں " کے بٹن پر کلک کریں ۔ آپ کی پوسٹ صرف ہماری منظوری کے بعد ہی نظر آئے گی۔
پول سی ۔جونگ کی کتابیں پڑھنے کے وسیلہ سے میں زندگی کی اصل حقیقت کو جان چکا ہوں۔
بہت پہلے، جب میں اپنے حالات کی وجہ سے بہت پریشان تھا۔ زندگی کی تلخیوں نے میرا اس دنیا میں زندہ رہنا محال بنا دیا تھا۔ میرے والد کو فالج ہو گیا اور وہ کئی سال بیماری میں گزارنے کے بعد انتقال کر گئے۔ میں اپنے آبائی گھر کو فروحت کرنے کے باوجود بھی اپنا باپ کا قرض نہیں اُتار سکا۔ میں نے اپنی تعلیم ادھوری چھوڑ دی اور اپنی ماں اور دو چھوٹے بھائیوں کا پیٹ پالنے کے لیے کام کرنا شروع کردیا۔ میری زندگی میں کئی پریشانیاں تھیں۔ میں اپنے مستقبل کے بارے میں بہت پریشان تھا۔ میرے والد خدا پر ایمان رکھنے والے انسان تھے۔ وہ غریبوں میں خوراک تقسیم کیا کرتے، باقاعدگی سے دہ یکی دیتے، پاسٹروں کی عزت کرتے، اور یہاں تک میرے والد نے ہمارے آبائی گھر کی آدھی زمین چرچ کے نام وقف کردی۔ میرے باپ کی وفات کے بعد، میں بھی بالکل اُن کے نقش قدم پر چلا ۔ میں نے تنگی میں بھی دہ یکی دی اور چرچ کے ہر کام میں پیش پیش تھا۔ لیکن یہ سب کچھ کرنے کے باوجود بھی میں پرسکون نہیں تھا اور سچائی سے واقف نہیں تھا ۔ لہٰذا، میں نے خود کشی کرنے کا ارادہ بنایا۔میں نےخود کشی کرنے کا کوئی آسان طریقہ انٹرنیٹ پر تلاش کیا۔میری مسلسل تلاش کے دوران ، اچانک مجھے دی نیو لائف مشن کی ویب سائٹ ملی۔
اور میں نے وہاں ہماری پہلی کتاب ” کیا آپ واقعی پانی اور روح سے اَز سرِ نَو پیدا ہوئےہیں؟“ دیکھی اور مجھے پتا چلا کہ یہ مفت ہے ۔ اس لیے میں نے خودکشی کرنے سے پہلے اس کتاب کو پڑھنے کا ارادہ کیا۔یہ 2017 کی بات ہے جب میں پانی اور روح کی خوشخبری کے وسیلہ سے نئے سرے سے پیدا ہوا۔ میں جان گیاکہ میرے حالات نے خُدا تک پہنچنے میں میری رہنمائی کی ہے ۔ بالکل جیسا کہ ،”ہم کو معلُوم ہے کہ سب چِیزیں مِل کر خُدا سے مُحبّت رکھنے والوں کے لِئے بھلائی پَیدا کرتی ہیں یعنی اُن کے لِئے جو خُدا کے اِرادہ کے مُوافِق بُلائے گئے “(رومیوں ۸: ۲۸)۔
لہٰذا، میرا یہ ایمان ہے کہ بنی نوع انسان گناہ میں پیدا ہوئے اور ہر وقت گناہ کرنا جاری رکھتے ہیں۔ لیکن خُدا نے ہم سے ایسی محبت رکھی کہ اُس نے اپنے اکلوتے بیٹے کو اس دنیا میں بھیجا ، وہ مجسم ہوا، کنواری مریم سے پیدا ہوا، اُس نے دریائے یردن پریوحنا اصطباغی سے بپتسمہ لے کر بنی نوع انسان کے تمام گناہوں کو اٹھا لیا، وہ ہمارے گناہوں کو صلیب پر لے گیا اور اپنا خون بہا کر ہمارے تمام تر(ماضی ،حال،مستقبل)گناہوں کی قیمت ادا کر دی۔ اب میں گناہ کے بغیر خدا کا راستباز بیٹا ہوں اور مجھے روح القدس انعام میں ملا ہے۔ جیساکہ کلام مقدس فرماتا ہے کہ ، ” تَوبہ کرو اور تُم میں سے ہر ایک اپنے گُناہوں کی مُعافی کے لِئے یِسُوعؔ مسِیح کے نام پر بپتِسمہ لے تو تُم رُوحُ القُدس اِنعام میں پاؤ گے “ (اعمال ۲: ۳۸)۔
چونکہ اب رُوح القدس میرے دل میں سکونت کرتا ہے۔ میں پانی اور رُوح کی خوشخبری کو تمام گنہگاروں تک پھیلانے کا درد رکھتا ہوں۔ میں تمام روحوں کا مقروض ہوں۔میری زندگی تمام گنہگاروں کو خُدا کی راستبازی کے بارے میں بتانے کے لیے وقف ہے جو دریائے یردن پر پوری ہوئی تھی۔ جب میں خوشخبری کی خدمت نہیں کرتا تو میں بہت اداس ہو جاتا ہوں، میرا دل غم سے بھر جاتا ہے، میں ٹوٹنے لگتا ہوں۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ جب روح القدس جو میرے اندر سکونت کرتا ہے اداس ہوتا ہے تو میں بھی اداس ہو جاتا ہوں ، لیکن جب رُوح القدس خوش ہوتا ہے تو میں بھی خوش ہوتا ہوں۔
میرے بھائیو، صرف نئے سرے سے پیدا ہونا ہی سب کچھ نہیں ہے۔ اصل زندگی تو نئے سرے سے پیدا ہونے کے بعد شروع ہوتی ہے۔ ہمیں نئے سرے سے پیدا ہونے کے بعد اپنی کلیسیا کے ساتھ رفاقت رکھنی چاہیے۔ ہمیں ریورنڈ پول سی جونگ کی کتابوں کو پڑھنا جاری رکھنا چاہیےتاکہ ہمارا ایمان اور زیادہ مضبوط ہو جائے۔ہمیں اپنی کلیسیا کے لیے ، کارکنوں کے لیے اور تمام ایماندار بھائیوں اور بہنوں کے لیے ہر روز دعا کرنی چاہیے۔ہمیں اپنی کلیسیا کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہیے۔ ہمیں اپنی کلیسیا کے ہر نصحیت کو تابعداری کے ساتھ ماننا چاہیے، چاہے یہ ہمارے سوچ کے برعکس ہی کیوں نہ ہو۔ ہمیں جسمانی خواہشات کو ترک کر کے رُوح کے موافق چلنا چاہیے۔تب ہی ہم ایک کامل ایمان کی زندگی بسر کر سکتے ہیں۔ اور خُداوند کہ اس حکم کی تعمیل کر سکتے ہیں، ”پس تُم جا کر سب قَوموں کو شاگِرد بناؤ اور اُن کو باپ اور بیٹے اور رُوحُ القُدس کے نام سے بپتِسمہ دو “(متی ۲۸:۱۹)۔
دی نیو لائف مشن کا ساتھی کارکن
مون سہوترا
پاکستان
The New Life Mission · Jesus Is God
Moon Sahotra
Pakistan
10/31/202375
نمبر 2
یسوع کا بپتسمہ زندگی بدل دیتا ہے
مجھے اب بھی یاد ہے جب میں اپنے ذاتی گھریلو حالات کی وجہ سے خودکشی کرنے کا سوچ رہا تھا: میرے والد کو فالج کا اٹیک ہوا تو ہم نے اپنا گھر بیچ دیا۔ ہم ایک بڑی رقم کے مقروض تھے۔ میں نے اپنا کالج چھوڑ دیا۔ اور اپنے دو چھوٹے بھائیوں، ماں اور مفلوج باپ کی کفالت کے لیے ہر ممکن کوشش کی۔ میں بالک تھک گیا تھا۔ اور میں اپنے سمارٹ فون پر خودکشی کا آسان ترین طریقہ تلاش کر رہا تھا۔ یہ تب ہے جب مجھے NLM ویب سائٹ اُس وقت ملی جب میں کچھ اور تلاش کر رہا تھا۔ میرے پاس یہ کتاب خریدنے کے پیسے نہیں تھے۔ جب میں نے ان کتابوں کو دیکھا تو یہ بالکل مفت تھیں۔ میں نے اس کتاب کو آرڈر کرنے کی کوشش کی "کیا آپ واقعی پانی اور روح سے اَز سرِ نَو پیدا ہوئے ہیں؟" مجھے یہ کتاب تین دن کے بعد ملی۔ میں نے یہ کتاب ایک ہفتے میں پڑھ لی۔ چونکہ میں اپنے روزمرہ گناہوں کی اذیت اور زندگی کے دوسرے معاملات سے تھک چکا تھا۔ میں نے اس کتاب سے سچائی کو جانا اور سچائی نے مجھے آذاد کیا " اور سچّائی سے واقِف ہو گے اور سچّائی تُم کو آزاد کرے گی۔" (یوحنا 8: 32)۔ میں نے اس کتاب سے حیران کن بھید کو جانا اور وہ بھید یسوع کا بپتسمہ تھا جو اُس نے دریائے یردن میں یوحنا بپتسمہ دینے والے سے حاصل کیا۔ اس بپتسمہ کے ذریعے اُس نے میرے موجودہ، گزرے اور ماضی کے گناہوں کی فکر کرتے ہوئے میرے سارے گناہوں کو اپنے اوپر اُٹھا لیا اور ساری راستبازی کو پورا کیا (متی3: 15ـ17)۔ اور میرے گناہوں کی قیمت ادا کرنے کے لئے یسوع صلیب پر مرگیا۔ " کیونکہ گُناہ کی مزدُوری مَوت ہے" (رومیوں 6 :23)۔ پس میں نے جانا کہ یسوع پانی، خون اور روح کے وسیلہ سے آیا۔"یِہی ہے وہ جو پانی اور خُون کے وسِیلہ سے آیا تھا یعنی یِسُوع مسِیح۔ وہ نہ فقط پانی کے وسِیلہ سے بلکہ پانی اور خُون دونوں کے وسِیلہ سے آیا تھا۔ اور جو گواہی دیتا ہے وہ رُوح ہے کیونکہ رُوح سچّائی ہے۔ اور گواہی دینے والے تِین ہیں۔ رُوح اور پانی اور خُون اور یہ تِینوں ایک ہی بات پر مُتفِق ہیں۔ "(1-یوحنا 5 : 6-8)۔ ہم اُس کے پانی (بپتسمہ) کو کبھی بھی فراموش نہیں کرسکتےہیں۔ یسوع کے بپتسمہ اور اُس کی صلیب کے لئے خدا کا شکر ہو۔ آسمانی، ارغوانی اور سرخ دھاگے اور باریک بٹے ہوئے کتان کے لئےبھی خدا کا شکر ہو۔ میں جو جہنم جانے کے لائق تھا۔ مجھے میرے تمام گناہوں اور جہنم کی آگ سے بچانے کے لئے خداوند کا شکر ہو۔ لہذا، آخر کار اس کتاب نے خودکشی کا میرا ذہن بدل دیا۔ اس کتاب نے میری زندگی بدل دی۔ نوٹ: اگر یہ کتاب مفت نہ ہوتی تو مجھے یقین ہے کہ میں اسے پڑھنے یا حاصل کرنے کے قابل نہ ہوتا کیونکہ میرے پاس اسے خریدنے کے لیے پیسے نہیں تھے۔ اور شاید میں نے خودکشی کر لی ہوتی اور اس حقیقت کو جانے بغیر ہی مر گیا ہوتا۔ یہی وجہ ہے کہ میں، مون سہوترا، دی نیو لائف مشن کا ساتھی کارکن ہوں۔ نہ ہی پادری جون شن اور نہ ہی ریورنڈ جونگ نے مجھے مشن کی کتابیں تقسیم کرنے یا کوئی اور مشنری کام کرنے پر مجبور کیا۔ یہ میرا فرض ہے کہ میں نئے سرے سے پیدا ہونے کے بعد پانی اور روح کی خوشخبری کی منادی کروں۔ اور میں پاکستان میں خوشخبری کی مفت کتابیں تقسیم کر رہا ہوں، جہاں کہیں خدا مجھے اجازت دیتا ہے۔ اس قیمتی سچائی کے لیے خدا کا شکر ہے۔ شکریہ دی نیو لائف مشن۔
Moon Sahotra
Pakistan
11/12/2021164
نمبر 1
یسوع کا بپتسمہ
اِس دُنیا میں واحد سچائی پانی اور رُوح کی خوشخبری ہے ۔ آپ اپنے روزمرہ گناہوں کا حل کس طرح کر سکتے ہیں؟ کیا آپ یسوع پر ایمان رکھنے کے باوجود بھی اپنے آپ کو گناہگار سمجھتے ہیں؟ کیا آپ روزمرہ توبہ کی دُعائیں کرتے ہیں؟ تو پھر آپ کے ایمان کے ساتھ سنگین مسئلہ ہے جو آپ کو جہنم میں لے جاسکتا ہے۔ یسوع نے ایک ہی مرتبہ دریائے یردن میں بپتسمہ لے کر آپ کے سارے گناہوں کو اُٹھا لیا ہے(متّی3 :15)۔ اور اُن گناہوں کی خاطر اُسے صلیب پر جان دینی پڑی۔ جو کوئی بھی اُس کے بپتسمہ اور صلیب پر ایمان رکھتا ہے وہ اپنے تمام گناہوں سے ایک ہی مرتبہ دُھل سکتا ہے ۔ میں آپ کو پول سی۔ جونگ کی اُردو یا پنجابی زبان میں پہلی کتاب بنام "کیا آپ واقعی پانی اور روح سے اَز سرِ نَو پیدا ہوئےہیں؟" کی نصحیت کروں گا۔
خُداوند آپ کو برکت دے
مون سہوترا