Search

خیمۂ اِجتماع دا مطالعہ

سوختنی قربانی کی قربانگاہ

سوختنی قربانی کی قربانگاہ
 
سوختنی قربانی کی قربانگاہ کےلئےظرُوف
 
سوختنی  قربانی  کی قربانگاہ ، پیمائش  میں 2.25  میٹر   (7.4 فٹ) دونوں  لمبائی  اور چوڑائی اور  اُونچائی میں  1.35 میٹر(4.5  فٹ )تھی، اور  پیتل سے  منڈھی  ہوئی  کیکر  کی لکڑی  سے بنی  ہوئی تھی۔ جب کبھی  اسرائیلی  سوختنی  قربانی  کی اِس  قر بانگاہ  کو دیکھتے تھے ، وہ احساس  کر تے  کہ وہ ایسے  ہیں  جو اپنی  عدالت  میں قید  ہو چکے تھے اور اپنی  سزا سے بچنے کے قابل نہیں تھے۔ اور  بالکل  جس طرح  قربانی  کا  جانور موت کے حوالے کِیا جاتا تھا، وہ بھی  احساس کرتے تھے کہ اُنہیں بھی ، اپنے  گناہوں کی وجہ  سے مرنا تھا۔ لیکن وہ ایمان رکھنے  کے لئے  بھی آئے کہ مسیحا اِس  زمین پر  آئے گا  اور  سزا  اُٹھانے کے  وسیلہ  سے  اور اُن  کے گناہوں  کی وجہ سے  قربانی  کے جانور کی طرح  موت  کے حوالے کئے جانے  کے وسیلہ سے اُن  کے گناہوں  کو مٹائے گا۔
سوختنی  قربانی کی قربانگاہ یسوع  مسیح  ہمارے نجات دہندہ  کا ایک عکس  تھی۔ جس  طرح  بے عیب جانورہاتھوں کے رکھے  جانے اور اِس کو خون  بہانے کے ساتھ  قربان کئے جاتے تھے، یسوع مسیح  خُدا کے بیٹے  کے طور پر ہمارے  پاس  آیا اور ہمارے  تمام   گناہوں کی  سزا  اُٹھالی ۔ بالکل جس طرح  پُرانے  عہد نامہ  کے قربانی کے جانوروں کو ہاتھوں  کے رکھے  جا نے  اور اُن  کا خون بہانے  کے وسیلہ  سے تمام گناہوں  کو قبول کرنا پڑتاتھا ، اُس  نے دُنیا  کے تمام  گناہوں کے  لادے  جانے کو اپنے آپ  پر یوحنا  سے بپتسمہ  لینے  کے وسیلہ  سے قبول  کِیا، اور صلیب  پر اپنا  خون  بہانے  کے وسیلہ  سے اِن گناہوں کی سزا برداشت کی۔
اِس  طریقہ سے ،سوختنی  قربانی  کی قربانگاہ  ہمیں دِکھاتی  ہے  کہ یسوع  مسیح  نے اپنے  بپتسمہ  کے ساتھ  اپنےآپ  پر ہمارے  تمام  گناہوں  کو اُٹھالیا، صلیب پر مرگیا ، پھر  مُردوں  میں  سے جی اُٹھا اور  یوں  ہمیں  بچا چکا ہے۔