• 所有新生命宣教会 The New Life Mission 网站上的电子书和有声书均可免费下载
  • 探索以多种语言提供的全球性讲道
  • 查看我们已翻译成27种语言的网站
  • 第1卷新修订版已全新推出
Search

会幕研究

خیمۂ اِجتماع کے غلاف

خیمۂ اِجتماع کے غلاف 1خیمۂ اِجتماع کا پہلا غلاف آسمانی ،ارغوانی ، اور سُرخ دھاگے اور باریک بٹے ہوئے کتان پر کروبیوں کی فنی صورتیں بناکر پردے بُننے کے وسیلہ سے بنایا گیا تھا ۔ یہ ظاہر کرتا ہے کہ مسیحا آسمانی، ارغوانی، اور سُرخ دھاگے اور باریک بٹے ہوئے کتان کے وسیلہ سے آئے گا اور یوں اُن سب کو اُن کے گناہوں اور سزا سے بچائے گا جو اُس پر ایمان رکھتے ہیں۔ 
 
خیمۂ اِجتماع کے غلاف 2خیمۂ اِجتماع کا دوسرا غلاف بکریوں کی پشم سے بناہوا تھا ۔ یہ ہمیں بتاتا ہے کہ آنے والا مسیحا بنی نوع انسان کو اُن کے گناہوں اور اِن گناہوں کی سزا سے رہائی دینے کی بدولت راستباز ٹھہرائے گا ۔ 
 
خیمۂ اِجتماع کے غلاف 3خیمۂ اِجتماع کا تیسرا غلاف مینڈھوں کی سُرخ رنگی ہوئی کھالوں سے بنایا گیا تھا ۔ یہ ظاہر کرتا ہے کہ مسیحا اِس زمین پر آئے گا ، بپتسمہ لینے کے وسیلہ سے دُنیا کے گناہوں کو اُٹھائے گا ، مصلوب ہو گا ، اور یوں اپنے لوگوں کے گناہوں کے لئے قربانی کا برّہ بن جائے گا ۔ 
 
خیمۂ اِجتماع کے غلاف 4
خیمۂ اِجتماع کا چوتھا غلاف تُخس کی کھالوں کا بنا ہوا تھا ۔ تُخس کی کھال ہمیں یسوع مسیح کا خاکہ دِکھاتی ہے جس نے اپنے آپ کو بنی نوع انسان کے معیار تک ہمیں دُنیا کے گناہوں سے بچانے کے سلسلے میں ہرطرح سے نیچے گِرا دیا۔

下载相关推荐书籍

The New Life Mission

参加我们的调查

您是如何了解到我们的?