Search

خطبات

مضمون 11: خیمۂ اِجتماع

[11-27] سرپوش <خروج ۲۵:۱۰-۲۲>

سرپوش
<خروج ۲۵:۱۰-۲۲ <
”اور وہ کِیکر کی لکڑی کا ایک صندُوق بنائیں جِس کی لمبائی ڈھائی ہاتھ اور چَوڑائی ڈیڑھ ہاتھ اور اُونچائی ڈیڑھ ہاتھ ہو۔اور تُو اُس کے اندر اور باہر خالِص سونا منڈھنا اور اُس کے اُوپر گِرداگِرد ایک زرِّین تاج بنانا۔اور اُس کے لِئے سونے کے چار کڑے ڈھال کر اُس کے چاروں پایوں میں لگانا۔ دو کڑے ایک طرف ہوں اور دو ہی دُوسری طرف۔اور کِیکر کی لکڑی کی چوبیں بنا کر اُن پر سونا منڈھنا۔اور اِن چوبوں کو صندُوق کے اطراف کے کڑوں میں ڈالنا کہ اُن کے سہارے صندُوق اُٹھ جائے۔چوبیں صندُوق کے کڑوں کے اندر لگی رہیں اور اُس سے الگ نہ کی جائیں۔اور تُو اُس شہادت نامہ کو جو مَیں تُجھے دُوں گا اُسی صندُوق میں رکھنا۔اور تُو کفّارہ کا سرپوش خالِص سونے کا بنانا جِس کا طُول ڈھائی ہاتھ اور عرض ڈیڑھ ہاتھ ہو۔اور سونے کے دو کرُّوبی سرپوش کے دونوں سروں پر گھڑ کر بنانا۔ایک کرُّوبی کو ایک سرے پر اور دُوسرے کرُّوبی کو دُوسرے سرے پر لگانا اور تُم سرپوش کو اور دونوں سروں کے کرُّوبیوں کو ایک ہی ٹُکڑے سے بنانا۔اور وہ کرُّوبی اِس طرح اُوپر کو اپنے پَر پَھیلائے ہُوئے ہوں کہ سرپوش کو اپنے پَروں سے ڈھانک لیں اور اُن کے مُنہ آمنے سامنے سرپوش کی طرف ہوں۔اور تُو اُس سرپوش کو اُس صندُوق کے اُوپر لگانا اور وہ عہد نامہ جو مَیں تُجھے دُوں گا اُسے اُس صندُوق کے اندر رکھنا۔وہاں مَیں تُجھ سے مِلا کرُوں گا اور اُس سرپوش کے اُوپر سے اور کرُّوبیوں کے بِیچ میں سے جو عہد نامہ کے صندُوق کے اُوپر ہوں گے اُن سب احکام کے بارے میں جو مَیں بنی اِسرائیل کے لِئے تُجھے دُوں گا تُجھ سے بات چِیت کِیا کرُوں گا۔“
 
 
خیمۂ اِجتماع کے اندرونی حصے کو دو اہم حصوں میں تقسیم کِیا گیا تھا: پاک مقام اور پاک ترین مقام۔ ایک پردہ اِن کے درمیان تقسیم کار کےطور پر لٹکا ہوا تھا، اور عہد کا صندوق پاک ترین مقام کے اندر اِس پردے کے پیچھے واقع تھا۔ صندوق کے غلاف کو سرپوش بھی کہا جاتا ہے۔
 
سرپوش کی لمبائی۵.۲ ہاتھ تھی
 
بائبل میں، ایک ہاتھ وہ لمبائی ہے جو انگلی کی نوک سے کہنی تک پھیلی ہوتی ہے۔ لہٰذا، عہد نامہ قدیم میں ایک ہاتھ کو عام طور پر آج کی پیمائش کی اکائی میں تقریباً ۵۰۰ ملی میٹر سمجھا جاتا ہے۔ پھر، ڈھائی ہاتھ پر، سرپوش کی لمبائی آج کی پیمائش میں تقریباً۰.۱ میٹر تھی؛ اِس کی چوڑائی اور لمبائی، ہر ایک ڈیڑھ ہاتھ ، تقریباً ۷۵۰ ملی میٹر تھی۔ اِس سرپوش کے نیچے عہد کا صندوق تھا، اور صندوق بھی کیکر کی لکڑی سے بنا تھا اور خالص سونے سے منڈھا ہوا تھا۔ سرپوش کے دونوں سروں پر، دو کرُّوبی تھے جو اوپرکواپنےپَر پھیلائےہوئےتھے، اپنے پَروں سے سرپوش کو ڈھانک رہے تھے، اور اُن کے مُنہ آمنے سامنے سرپوش کی طرف تھے۔ سرپوش، جیسا کہ اِس کا نام  ہے، وہ جگہ ہے جہاں خُدااپنا فضل عطا کرتاہے۔
خُدا نے ہم سے فرمایا کہ وہ ہمارے ساتھ یہاں سرپوش پر ملے گا۔عہد کے صندوق کے اندر، ہارون کی لاٹھی تھی جس سے کلیاں پُھوٹ نکلیں تھیں، ایک سونےکامرتبان جس میں مَنّ تھا، اور پتھر کی دو تختیاں تھیں جن پر دس احکام کندہ ہوئے تھے۔ سرپوش کے چاروں کونوں پر چار کڑے ڈالےگئے تھے تاکہ عہد کے صندوق کو لے جایا جا سکے۔ دو چوبیں کیکر کی لکڑی سے بنائی گئی تھیں اور اِنہیں  سونے سے منڈھا گیا تھا، اور اِن چوبوں کو صندوق کے کڑوں  میں ڈالا گیا تھا  تاکہ صندوق کو اُٹھایا جا سکے۔
سال میں ایک بار، سردار کاہن قربانی کے جانور کا خون پاک ترین مقام میں لاتا تھا اور اِسے سرپوش پر چھڑکتا تھا۔ وہ ایسا اِس لیے کرتاکیونکہ اُس کے ہاتھوں کے رکھے جانے  سے، بنی اسرائیل کے تمام سال کے گناہ قربانی کے جانور پر منتقل ہو گئے تھے۔ اِسی لیے ہمارےخُداوند نے فرمایا،  ” وہاں مَیں تُجھ سے مِلا کرُوں گا اور اُس سرپوش کے اُوپر سے اور کرُّوبیوں کے بِیچ میں سے جو عہد نامہ کے صندُوق کے اُوپر ہوں گے اُن سب احکام کے بارے میں جو مَیں بنی اِسرائیل کے لِئے تُجھے دُوں گا تُجھ سے بات چِیت کِیا کرُوں گا“ (خروج ۲۵:۲۲)۔ یہ خُداوند کا وعدہ تھا کہ وہ تمام بنی نوع انسان کے گناہوں کی معافی لے کر آئے گا۔ لہٰذا، جب ہم پانی اور روح کی خوشخبری پر ایمان رکھنے  کا اِقرار کرتے ہیں، تو ہمارے لیے عہد نامہ قدیم کے قربانی کے نظام کے بارے میں تفصیلی معلومات رکھنا بہت ضروری ہے۔
خُدا نے حکم دیا کہ کاہن جب بھی عہد کے صندوق کو منتقل کریں تو  وہ  اِسے صندوق  کے دونوں
طرف چوبوں سے اُٹھائیں، اِس کا کیا مطلب ہے؟ اِس کا مطلب یہ ہے کہ خُدا چاہتا ہے کہ ہم اپنے تمام جسموں اور دلوں کے ساتھ اُس کی نجات کی سچائی کی خدمت اور منادی کریں۔ اِس کا مطلب یہ بھی ہے کہ خُدا چاہتا ہے کہ ہم انفرادی طور پر نہیں بلکہ اتحاد کے ساتھ خُداوند کی خدمت کریں۔ اِس لیے خُدا نے حکم دیا کہ نہ صرف سرپوش بلکہ نذر کی روٹیوں کی میز  اور بخور کی قربان گاہ کو بھی اِن چوبوں کے ذریعے اُٹھایا جائے جو دونوں طرف کے  کڑوں  میں ڈالی جاتی تھیں۔ اِس کا مطلب یہ ہے کہ ہمیں اپنے تمام جسموں اور دلوں کو خُدا کی خوشخبری کو پھیلانے کے لیے وقف کر دینا چاہیے۔ دوسرے لفظوں میں، خُدا ہمیں یہاں حکم دے رہا ہے کہ ہم اپنے جسموں اور دلوں کو نجات کی سچائی کو پھیلانے کے لیے وقف کر دیں، ہر ایک کو منادی کریں کہ ہمارے خُداوند نے پانی اور روح کی خوشخبری سے ہمارے تمام گناہوں کو مٹا دیا ہے اور ہمیں مکمل طور پر راستباز بنا دیا ہے۔ یہ ہے کیوں خُدا نے بنی اسرائیل کو حکم دیا کہ وہ عہد کے صندوق کو اِن چوبوں کے ذریعے ایک جگہ سے دوسری جگہ  لے کر جائیں۔
ہم نے پانی اور روح کی خوشخبری پر ایمان رکھ کر اپنے دلوں میں گناہوں کی معافی حاصل کی ہے۔ عہد کے صندوق کے اندر ایک سونے کا مرتبان تھا جس میں مَنّ رکھا ہوا تھا۔ روحانی طور پر، اِس مَنّ کا مطلب خُدا کا کلام ہے۔ صندوق میں ہارون کی لاٹھی بھی تھی جس سے کلیاں پُھوٹ نکلیں تھیں۔ ہارون کی یہ لاٹھی جس سے کلیاں پُھوٹ نکلیں تھیں اِس کا مطلب زندگی کے خُداوند یِسُوعؔ کا جی اُٹھنا ہے۔ آخر میں، صندوق میں عہد کی دو پتھر کی تختیاں تھیں جن پر خُدا کے دس احکام لکھے ہوئے تھے۔ یہ ہمیں دکھاتا ہے کہ ہمیں یقیناً  پورے دل سے اُس کے کلام پر بھروسہ کرتے ہوئے خُدا کی خدمت کرنی چاہیے۔
 
 

خُداوند نے فرمایا کہ وہ ہم سے سرپوش پر ملا کرےگا

 
روحانی طور پر، سرپوش پانی اور روح کی خوشخبری کی نشاندہی کرتی ہے، جہاں ہمارا خُداوند ہم سے ملتا ہے۔سرپوش کے اُوپر سے اور کرُّوبیوں کے بِیچ میں ہماری طرف  نیچے دیکھتےہوئے، خُداوند ہم سے پانی اور روح کی خوشخبری کے بارے میں بات کر رہا ہے۔ یہ سرپوش ہمیں روحانی طور پر گناہوں کی معافی کے بارے میں بتاتا ہے۔ خُداوند یوحنا اِصطباغی سے بپتسمہ لے کر اور اپنا خون بہا کر ہمیں ہمارے تمام گناہوں سے بچاچکاہے۔ یہ ہے کیوں ہم سرپوش کو وہ جگہ کہہ سکتے ہیں جہاں ہمارا خُدا ہم پر اپنی نجات کا فضل عطاکرتا ہے۔ دوسرے لفظوں میں، سرپوش ہمارے کفارہ کو ظاہر کرتا ہے، ہمیں یہ دکھاتاہے کہ ہمارے خُداوند نے پانی اور روح کی خوشخبری کے ساتھ ہمارے تمام گناہوں کو ایک بار اور ہمیشہ کے لیے مٹا دیا ہے۔
توپھر بنی اسرائیل کےبارےمیں کیا خیال ہے؟ خُداوند نے اُن کے گناہوں کو کیسے مٹایا؟ اُس نے اُس خون کے ساتھ ایسا کِیا جو سرپوش پر چھڑکا جاتاتھا، کیونکہ  یہ اُس قربانی کے جانور کے ذریعے بہایا گیا تھا جو بنی اسرائیل کے تمام سالانہ گناہوں کا بوجھ اُٹھاتا تھا۔ کفارہ کے دن، سردار کاہن  قربانی کے جانور کے سر پراپنے ہاتھ رکھتا تاکہ بنی اسرائیل کے تمام سالانہ گناہ اُس پر منتقل کیےجائیں، اور تب ہی وہ اُس کا خون نکالنے کے لیے اُس کا گلا کاٹتا۔ پھر اِس خون کواُن  گناہوں کا کفارہ ادا کرنے کے لیے سرپوش پر چھڑکا جاتاجو تمام بنی اسرائیل نے ایک سال میں کیے تھے۔ پرانے عہد نامے کے زمانے میں رائج یہ قربانی کا نظام نئے عہد نامے کے زمانے میں پانی اور روح کی خوشخبری کے ذریعے پوری ہونے والی خُدا کی راستبازی کی بات کرتا ہے۔ آسمانی سردار کاہن کے طور پر، یِسُوعؔ مسیح نے تمام انسانوں کے لیے اپنے جسم کو کفارہ کے طور پر پیش کر کے ہمیں ہمارے تمام گناہوں سے بچایا ہے۔
خیمۂ اِجتماع کا پردےکادروازہ بھی آسمانی، ارغوانی اور سُرخ رنگ کے دھاگے اور باریک بٹےہوئے کتان سے بنا ہوا تھا، جیسا کہ خیمۂ اِجتماع کے صحن کا دروازہ تھا۔ یہاں استعمال ہونے والے آسمانی دھاگے کا روحانی مطلب یہ ہے کہ یِسُوعؔ نے یوحنا اِصطباغی کے ذریعہ بپتسمہ لے کر آپ کے اور میرے تمام گناہ اُٹھا لیے۔ دوسرے لفظوں میں، آسمانی رنگ کا دھاگہ اِس حقیقت کی طرف اشارہ کرتا ہے کہ یِسُوعؔ نے یوحنا اِصطباغی سے بپتسمہ لے کر ایک ہی بار اور ہمیشہ کے لیے دُنیا کے تمام گناہوں کو اپنے اوپر اُٹھا لیا۔ یہ اِس لیے ہے کیونکہ یِسُوعؔ مسیح نے اپنے بپتسمہ کے ذریعے اِس دُنیا کے تمام گناہوں کو قبول کر لیا کہ وہ پوری نسل اِنسانی کے تمام گناہوں کے لیے مصلوب اور سزا یافتہ ہو سکتا تھا۔ یہ خیمۂ اِجتماع کے دروازے میں چھپے ہوئےبھید کی حقیقت ہے۔ ہمارے خُداوند نے اپنے بپتسمہ کے ذریعے ہمارے تمام گناہوں کو اُٹھا لیا اور صلیب پر اُن کی تمام سزا برداشت کی۔ لہذا، خُدا باپ اب چاہتا ہے کہ ہر کوئی اِس سچائی پر پورے دل سے ایمان رکھے کہ اُس کے بیٹے یِسُوعؔ نے یوحنا اِصطباغی کے ذریعہ بپتسمہ لے کر دُنیا کے تمام گناہوں کو مٹا دیا ہے۔ خُدا چاہتا ہے کہ وہ تمام مقدسین جو اُس کے اپنے لوگ بن گئے ہیں پانی اور روح کی خوشخبری کی خدمت کریں۔ اِس لیے ہمیں اپنے خُدا کی اِس مرضی کو سمجھنا چاہیے اور اِس کے مطابق چلنا چاہیے۔ اب جب کہ ہم راستبازبن چکے ہیں، ہمیں یہ سمجھنا چاہیے کہ خُدا ہم سب سے کیا چاہتا ہے۔
 

 

خیمۂ اِجتماع کے دروازے کے لیے استعمال ہونے والےارغوانی دھاگے کا مطلب ہے کہ یِسُوعؔ بادشاہوں کا بادشاہ ہے

 

یِسُوعؔ مسیح خود خُدا اور ابدی زندگی کاخُداوندہے (۱- یوحنا ۵:۲۰)۔ دوسرے لفظوں میں، خُدا خود ہمیں دُنیا کے تمام گناہوں سے نجات دینے کے لیے ایک اِنسان کے طور پر پیدا ہوا تھا۔ خُدا نے ہم سے یہ وعدہ یسعیاہ نبی کی معرفت کِیا، یہ کہتے ہوئے، ’’ دیکھو ایک کنواری حامِلہ ہو گی اور بیٹا جنے گی اور اُس کا نام عِمّاؔنُوایل رکھیں گے جِس کا ترجمہ ہے خُدا ہمارے ساتھ‘‘ (متی۱:۲۳، یسعیاہ ۷:۱۴)۔ ہم سب گنہگاروں کو ہمارے تمام گناہوں سے بچانے کے لیے، یِسُوعؔ مسیح نے آسمان پر جلال کے تخت کو چھوڑ دیا اور کنواری مریم کےبدن کے ذریعے اِس زمین پر آیا، جیسا کہ خُدا نے ۷۰۰ سال پہلے یسعیاہ سے وعدہ کِیا تھا،خُداوند واقعی اِس زمین پر پیدا ہوا۔ جیسا کہ خُدا اِس طرح آدمی بن گیا اور بپتسمہ لے کر ہر ایک گنہگار کے تمام گناہوں کو اُٹھا لیا، اُس نے ہم سب کو جو اِس سچائی پر ایمان رکھتے ہیں اپنی راستبازی کا لباس پہنایاہے۔
 
 

خیمۂ اِجتماع کے دروازےکےلیے استعمال  ہونےوالا سُرخ دھاگہ اُس نئی زندگی کی طرف اشارہ کرتا ہےجویِسُوعؔ اپنی قربانی کے ذریعے ہمارے پاس لا چکا ہے

 
یوحنا اِصطباغی کے ذریعہ بپتسمہ لے کر انسانیت کے تمام گناہوں کو ایک ہی بار اور ہمیشہ کے لئے برداشت کرنے کے بعد، یِسُوعؔ کو ہمارے لئے مصلوب کِیا گیا۔ اُس کے ہاتھوں اور پیروں دونوں میں کیل ٹھونکےگئے، اور سزا جوخُداوند نے برداشت کی تھی یہ وہ سزا تھی جو آپ اور مجھ جیسے ہر گنہگار کو برداشت کرنی چاہیےتھی۔دوسرے لفظوں میں، خُداوند خود ہماری بجائے مصلوب ہوا اور اِس طرح ہماری جگہ ہمارے تمام گناہوں کی سزا اُٹھائی۔ نجات کی اِن تین خدمات کے ذریعےجو خیمۂ اِجتماع کے دروازے کے آسمانی، ارغوانی اور سُرخ رنگ کے دھاگے سےظاہرہوتی ہیں، ہم سب نجات کے حقیقی کام کو صحیح طریقے سے سمجھ سکتے ہیں۔ ہم واضح طور پر دیکھ سکتے ہیں کہ نجات کے اپنے کام کے طور پر، یِسُوعؔ نے نسل انسانی کے تمام گناہوں کو ایک ہی بار اور ہمیشہ کے لیے اُٹھالیا، اور یہ کہ وہ اِن تمام گناہوں کے لیے سزا یافتہ بھی ہوا۔ یہ ہے کیوں خُداوند ہمیں حکم دے رہا ہے کہ ہم پانی اور روح کی اِس خوبصورت خوشخبری کو پوری دُنیا میں ہر کسی کو سُنائیں۔ وہ ہم سے اِس خوشخبری کی خدمت کرنے کے لیے کہہ رہا ہے۔
خیمۂ اِجتماع میں عہد کا صندوق سرپوش سے ڈھکا ہوا تھا۔ پھر خُدا اِس سرپوش پر کس سے ملتا ہے جو شہادت کے صندوق کو ڈھانپ رہا ہے؟ وہ صرف اُن لوگوں سے ملتا ہے جو یہ ایمان رکھتے ہیں کہ اُن کے تمام گناہ خُدا کے برّہ یِسُوعؔ کے سپرد کیے گئے تھے اور اُس کو اُن کے تمام گناہوں کے لیے سزا دی گئی تھی۔ روحانی طور پر، دوسرے لفظوں میں، خُداصرف پانی اور روح کی خوشخبری پرایمان رکھنےوالوں سے ملتا ہے۔جب کفارہ کا دن آتا تو ،سردار کاہن اسرائیل کی پوری آبادی کے تمام سالانہ گناہوں کو دوبےعیب بکروں میں سے پہلےبکرے کے سر پراپنے ہاتھ رکھ کر اُس پرمنتقل کر دیتااور اُن کی طرف سے تمام اسرائیلیوں کے گناہوں کا اعتراف کرتا۔ اِس طرح ہر اسرائیلی کے تمام سالانہ گناہ اِس قربانی کے بکرے کے سر پر اپنے ہاتھوں کےرکھےجانےکے بعد، سردار کاہن  پھر اِس کا خون نکالتا، اِس خون کو پاک ترین مقام میں لےجاتا، اور اِسے خُدا کےعہد کے صندوق پر سات بار چھڑکتا۔
یہ ہےکیسےعہد نامہ قدیم کے زمانے میں خُدا اسرائیل کے لوگوں سے ملاقات کرتاتھا۔ آج خُدا
پانی اور روح کی خوشخبری میں ایمانداروں سے ملتا ہے، جو یہ اعلان کرتی ہے کہ یِسُوعؔ ہمارے لیے یوحنا اِصطباغی سے بپتسمہ لے کر ہمارے تمام گناہوں کو مٹا چکا ہے۔ اِس لیے خُداوند پانی اور روح کی خوشخبری کے ایمانداروں سے کہتا ہے، ”تم کوئی گناہ نہیں رکھتے۔ مَیں نے تمہارے تمام گناہ مٹا دیے ہیں۔ مَیں نے تمہیں تمہارے ہر ایک گناہ سے بچا لیا ہے۔“  مختلف الفاظ میں، خُداوند ان لوگوں پر خُدا کا فضل عطاکرتا ہے جو خُدا کی راستبازی پرایمان رکھتے ہیں۔ خُدا کا فضل اُس کے تحفے سے مراد ہے۔ یہ اِس حقیقت کی طرف اشارہ کرتا ہے کہ خُدا باپ نے اِس دُنیا میں ہر ایک کے تمام گناہ اپنے بیٹے کے سپرد کرکے اپنی راستبازی کو پورا کِیا ہے۔ اِس کا مطلب یہ ہے کہ جیسا کہ یِسُوعؔ اِس دُنیا کے تمام گناہوں کو اپنے کندھے پر اُٹھاتے ہوئے مصلوب ہوا، اُس نے ہماری جگہ ہمارے گناہوں کی تمام سزابرداشت کی۔ یہ خُدا کی محبت ہی ہے جو سرپوش میں ظاہر ہوتی ہے۔
ہمارا خُداوند، خُدا کا بیٹا، اِس زمین پر اِنسان کے جسم میں مجسم ہو کر آیا، اُس نے اپنے بپتسمہ کے ذریعے اِس دُنیا کے تمام گناہوں کو قبول کِیا، ہماری جگہ صلیب پر مرگیا، تیسرےدن  دوبارہ مُردوں میں سے جی اُٹھا، اور آسمان پر چڑھ گیااورخُدا باپ کے تخت کے داہنے ہاتھ پر بیٹھ گیا۔ خُدا کی راستبازی یہ ہے کہ وہ ہمیں دُنیا کے تمام گناہوں سے بچاچکاہے، اور خُدا کا فضل اُن لوگوں پر ہوتا ہے جو خُدا کی اِس راستبازی پر ایمان رکھتے ہیں۔ ہمارا خُدا ہم سب سے جو اُس کی راستبازی پر ایمان رکھتے ہیں کہتا ہے، ”تم میرے لوگ ہو۔ اب تم گنہگار نہیں رہے۔ مَیں نے تم سب کو بچایا ہے۔ تمہارےلیے میری محبت اتنی زیادہ ہے کہ مَیں نے تمہیں اپنی مرضی سے غیر مشروط طور پر بچایا ہے۔ نہ صرف مَیں تم سے محبت کرتا ہوں، بلکہ مَیں نے حقیقت میں تمہارے تمام گناہوں کو برداشت کرکے اور تمہارے لیے اپنی جان دے کر تم سے اپنی محبت کا اظہار کِیا ہے۔ یہ میری محبت کا ثبوت ہے، اور مَیں نےیہ تم سب کو دکھایا ہے۔
 
 
خُدا نے اپنے کلام کے ذریعے ہمیں کیا دکھایا ہے؟
 
جب ہم خُدا کے کلام کی طرف رجوع کرتے ہیں، تو ہم دیکھ سکتے ہیں کہ اگرچہ خُدا ہمارے گناہوں کے بارے میں بات کرتا ہے، لیکن وہ اِس بارے میں بھی مزید بات ہے کہ کس طرح  اُس نے پانی اور روح کی خوشخبری کے ذریعے ہمیں دُنیا کے تمام گناہوں سے بچایا ہے۔ ہم سے ہماری نجات کا وعدہ کرنے کے بعد، خُدا نے ہمارے تمام گناہوں کو ایک بار اور ہمیشہ کے لیے بالکل اُسی طرح مٹا دیا ہے جیسا کہ اُس نے وعدہ کِیا تھا، اور اِس تکمیل کا حاصل پانی اور روح کی خوشخبری کے علاوہ کچھ نہیں ہے۔ پانی اور روح کی یہ خوشخبری بائبل میں لکھی ہوئی ہماری نجات کا ثبوت ہے۔ یہ خُدا کے کلام میں درج پانی اورروح کی خوشخبری پر ہمارے ایمان کی وجہ سے ہے کہ ہم اپنے تمام گناہوں سے بچ سکتے ہیں۔ لہٰذا، جب بھی ہم اپنے پاک خُداوند کی حضوری میں آتے ہیں، ہم پانی اور روح کی خوشخبری کے ذریعے اُس سے مل سکتے ہیں، اُس کی نجات پر بھروسہ کرسکتے ہیں جو خیمۂ اِجتماع کےدروازےکےآسمانی، ارغوانی اور سُرخ رنگ کے دھاگے اور باریک بٹے ہوئے کتان میں نازل ہوتی ہے۔
پانی اور روح کی خوشخبری ہمارے لیے خُداوند کا انعام ہے، اور جب تک ہم اِس سچی خوشخبری پر ایمان رکھتے ہیں، ہمارا خُداوند ہم سے ملے گا۔ اِس کا مطلب یہ ہے کہ خُداوند صرف اُن لوگوں سے ملتا ہے جو یہ ایمان رکھتے ہیں کہ وہ اُنہیں دُنیا کے تمام گناہوں سے بچانے کے لیے اِس زمین پر آیا، کہ اُس نے یوحنا اِصطباغی سے بپتسمہ لے کر اُن کے تمام گناہ اُٹھائے، کہ اُس نے صلیب پر اُن کی جگہ سزا اُٹھائی، اور یہ کہ وہ انہیں ہمیشہ کی زندگی دینے کے لیے دوبارہ مُردوں میں سے جی اُٹھا۔ اِس لیے خُدا صرف اُن لوگوں پر اپنا فضل کرتا ہے جو اُس کی راستبازی پر ایمان رکھتے ہیں۔ خُدا ہم سے کہہ رہا ہے،  ”اگرچہ تم محض مخلوق تھے، مَیں نے تم سب کو اپنے بیٹوں اور بیٹیوں کے طور پر گود لیا ہے۔ اب تم میرے اپنے بچے ہو۔ اب تم ابلیس کے بچے نہیں رہے اور نہ ہی اب تم محض مخلوق ہو۔ تم میرے اپنے لوگ ہو۔ مَیں نے اپنے بیٹے یِسُوعؔ کی راستبازی کے ذریعے تمہارے تمام گناہوں کو معاف کر دیا ہے۔ اِس لیے مَیں نے تمہیں اپنے خاندان میں لے لیا ہے، اور مجھ پر تمہارے ایمان کی وجہ سے اب تم سب میرے اپنے بچے بن گئے ہو۔“ اِس طرح، خُدا نے ہم سب کو اپنی نجات کا فضل عطاکِیا ہے۔
 
 
سرپوش کے کڑوں میں ڈالی گئی چوبوں کو باہر نہیں نکالنا چاہیے
 
ہمارے لیے یہ یاد رکھنا بہت ضروری ہے کہ سرپوش کوایک جگہ سے دوسری جگہ لے جانے کے لیے اِس کے اطراف میں دو چوبیں تھیں۔ اور اِنہیں ہر وقت صندوق سے الگ نہیں کِیا جانا  چاہیے تھا۔ اِس کا مطلب یہ ہے کہ ہر ایماندارکو پانی اور روح کی خوشخبری پر اپنا ایمان برقرار رکھنا چاہیے اور اپنے پورےبدن اور دل سے اِس کی خدمت کرنا چاہیے۔ تاہم، مسئلہ یہ ہے کہ آج بہت سے مسیحی نہ صرف پانی اور روح کی خوشخبری کی اپنے پورے بدنوں اور دلوں کے ساتھ خدمت کرنے سے انکار کر رہے ہیں، بلکہ وہ حتیٰ کہ اِس سچی خوشخبری پر ایمان بھی نہیں رکھتے۔ اگرچہ لاتعداد مسیحی یِسُوعؔ پر ایمان رکھنے کا اِقرار کرتے ہیں اور اِن میں سے بہت سےنئےسرےسے پیدا ہونے کا دعویٰ کرتے ہیں، وہ اپنے آپ کو اتنا چالاک سمجھتے ہیں کہ وہ پانی اور روح کی خوشخبری پر ایمان رکھنے کو تیار نہیں ہیں۔ خُدا ایسے تمام غلط مسیحیوں کو نصیحت کر رہا ہے کہ وہ پانی اور روح کی خوشخبری پر ایمان رکھیں۔
خروج ۲۵:۱۵ فرماتاہے، ”چوبیں صندُوق کے کڑوں کے اندر لگی رہیں اور اُس سے الگ نہ کی جائیں۔“ یہ حوالہ ہمیں سکھاتا ہے کہ ہمیں پانی اور روح کی خوشخبری کی منادی بالکل ایسے ہی کرنی ہے جیسی کہ یہ ہے۔ دوسرے لفظوں میں، ہمیں ہر ایک گنہگار کو خیمۂ اِجتماع کے دروازے کے آسمانی، ارغوانی اور سُرخ رنگ کے دھاگے کے بھید کی منادی کرنی چاہیے جو پانی اور روح کی خوشخبری میں ظاہر ہوتا ہے جس نے ہمیں دُنیا کے تمام گناہوں سے بچایا ہے۔ خُدا نے مُوسیٰ کو حکم دیا کہ وہ خیمۂ اِجتماع بالکل ویسے ہی تعمیر کرے جیسا کہ اُسے دکھایا گیا ہے، اور اِس کا مطلب یہ ہے کہ ہمیں یِسُوعؔ پر بالکل اُسی طرح ایمان رکھنا چاہیے جیسا کہ خُدا کے کلام میں دکھایا گیا ہے۔ اِس کے باوجود، تاہم، آج کل بہت سارے مسیحی اپنے طریقے سے یِسُوعؔ پر ایمان رکھنے کا اِقرار کرتے ہیں،اور اُس کے بپتسمہ کو اپنے ایمان سے خارج کر دیتے ہیں۔
خیمۂ اِجتماع کا دروازہ آسمانی، ارغوانی اور سُرخ رنگ کے دھاگے اور باریک بٹے ہوئے کتان سے بنا تھا۔ یہ دروازہ خُداوند کی طرف سے تیار کردہ نجات کے دروازے کی طرف اشارہ کرتا ہے، اور ہم سب کو یقیناًصرف پانی اور روح کی خوشخبری پر بھروسہ کرتے ہوئے اِس میں داخل ہونا چاہیے۔ یہاں باریک بٹےہوئے کتان سے مراد خُدا کا کلام ہے۔ خُدا کا کلام اُس کے تقریباً ۴۰ خادمین سے بولا گیاتھا۔ خُدا نے اپنےخادمین کو ۱۵۰۰ سال تک کلامِ نبوت دیا تھا، اور اُس نے اپنے وقت پر ہر پیشین گوئی کو اپنے بدن کے ساتھ پورا کِیا۔ دوسرے لفظوں میں، خُداوند نے پانی اور روح کی خوشخبری کے ذریعے ہماری نجات کو ایک بار اور ہمیشہ کے لیے پورا کِیا ہے۔
افسوس کی بات ہے، تاہم، اِس دُنیا میں بہت سارے مسیحی ہیں جو نہ تو خُدا کے کلام پرایمان رکھتے ہیں اور نہ ہی اِس کی بالکل ٹھیک منادی کرتے ہیں۔ پھر آپ کے بارے میں کیا خیال ہے؟ کیا آپ نے پانی اور روح کی خوشخبری پرایمان رکھ کر  گناہوں کی معافی حاصل کی ہے؟ اگر آپ نے واقعی پانی اور روح کی خوشخبری پر ایمان رکھ کر گناہوں کی معافی حاصل کی ہے، تو آپ کو اِس خوشخبری کی منادی بالکل اِسی طرح کرنی چاہیے جیسا کہ خُدا کے کلام میں لکھا ہے۔
 
 

نجات کافضل جو ہمارےخُداوند نے ہمیں دیا ہے وہ ہماری تمام خطاؤں سے بڑا ہے

 
بائبل فرماتی ہے کہ جس طرح ایک آدمی کےگناہ کی وجہ سے بہت سے لوگ گنہگارٹھہرے، اِسی طرح بہت سےلوگ ایک آدمی، ہمارے خُداوند یِسُوعؔ مسیح کی راستبازی کی بدولت راستباز بن گئے ہیں۔ یہ ایک آدمی، آدم، کے گناہ کی وجہ سے ہے کہ آپ گنہگار بن گئے۔ دوسرے الفاظ میں، آپ خود بخود گنہگار بن جاتےہیں کیونکہ آپ آدم کی اولاد کے طور پر پیدا ہوئے تھے۔ چونکہ آدم اور حوا نے خُدا کے خلاف گناہ کِیا، ہم سب فطرتاً گنہگار بن گئے۔
تاہم، خُدا کا فضل جو یِسُوعؔ مسیح نے ہم پر کِیا ہے وہ ہماری تمام خطاؤں سے کہیں زیادہ ہے۔ اگرچہ ہم نے اِس زمین پر بے شمار گناہ کیے ہیں اور مرتے دم تک کرتے رہیں گے، لیکن خُداوند نے اِن تمام گناہوں کو بھی ایک ہی بار اور ہمیشہ کے لیے خُدا کی راستبازی سے مٹا دیا ہے جو اُس نے پوری کی تھی۔ آسمان میں جلال کے تخت کو چھوڑ کر، ہماراخُداوند اِنسان کے جسم میں مجسم ہو کر اِس زمین پر آیا؛ یوحنا اِصطباغی سے حاصل کردہ بپتسمہ کے ذریعے اُس نے اِس دُنیا کے تمام گناہ ایک بار اور ہمیشہ کے لیے اُٹھا لیے؛ اُس نے ہماری جگہ صلیب پر اپنا خون بہایا؛ اور نجات کے اِس کام کے ذریعے، ہمارے خُداوندنے اُن تمام گناہوں کو مٹا دیا ہے جو ہم نے کبھی کیے ہیں اور کریں گے۔ اُس نے ہر قابل فہم گناہ کو مٹا دیا ہے، حتیٰ کہ اُن لوگوں کے گناہ جو ابھی تک اِس دُنیا میں پیدا نہیں ہوئے اوراُن ان گنت گناہوں کو جو ابھی تک سرزد نہیں کیےگئے۔ اِس زمین پر آ کر، ہمارےخُداوند نےخیمۂ اِجتماع کے دروازے میں ظاہر ہونےوالی آسمانی، ارغوانی اور سُرخ رنگ کے دھاگےکی نجات کے ساتھ ہمارے تمام گناہوں کو دھو کر ہمیں کامل بنادیا ہے۔ لہٰذا، یہ نجات جو یِسُوعؔ مسیح اِس زمین پر ہمارے تمام گناہوں کو مٹا کر ہمارے پاس لایا، ہمارے اِن تمام گناہوں اور خطاؤں سے کہیں زیادہ ہے جو ہم ایک آدمی کے گناہ کی وجہ سے کرچکےہیں اور کریں گے۔ یہ ہے کیوں ہم پانی اور روح کی خوشخبری پر ایمان لا کر راستباز بن گئے ہیں۔ ہم پانی اور روح کی خوشخبری پر اپنے ایمان کے ذریعے مکمل طور پر بے گناہ بن چکے ہیں۔
 
 

خُدا نے ہم سے سرپوش پر ملنے کا وعدہ کِیا

 
پاکترین مقام کے اندر واقع عہد کے صندوق پر دو کرُّوبی اپنے پَر پھیلائے ہوئےاوراپنےمُنہ سرپوش کی طرف کیے ہوئےتھے ۔ ہم وہاں کیا دیکھ سکتے ہیں؟ ہم خون دیکھ سکتے ہیں۔ یہ خون کس کا ہے؟ پرانے عہد نامے کے زمانے میں، یہ قربانی کے جانور کا کفارےکا خون تھا۔ نئے عہد نامے کے زمانے میں، یہ یِسُوعؔ مسیح کا خون ہے۔ دوسرے لفظوں میں، جو خون ہم سرپوش پر دیکھتے ہیں وہ خُدا باپ کے بیٹے کا خون ہے۔ یہ قربانی کا خون ہے جو یِسُوعؔ نے اپنے بپتسمہ کے ذریعے ہمارے تمام گناہوں کو برداشت کرنے کے بعد صلیب پر بہایاتھا۔ اور اِس قربانی کی وجہ سے، جو کوئی خُدا کے بیٹے کے بپتسمہ اور اُس کے خون پر ایمان رکھتا ہے وہ گناہوں کی معافی حاصل کر سکتا ہے۔ خُدا یہ اعلان کر تا ہے کہ وہ تمام لوگ جو پانی اور روح کی خوشخبری کو سمجھتے ہیں اور اِس پر ایمان رکھتے ہیں وہ کوئی گناہ نہیں رکھتےہیں۔ وہ اُنہیں اپنے لوگ بھی بناتا ہے۔ یہ سرپوش میں ظاہرہونےوالی حقیقت ہے۔
جب بھی ہم پانی اور روح کی خوشخبری کی منادی کرتے ہیں، تو ہمیں اِس کی منادی بالکل اِسی طرح کرنی ہوگی جیسا کہ یہ بائبل میں لکھا ہے۔ ہم میں سے کسی کو بھی کبھی بھی پانی اور روح کی خُدا کی خوشخبری کی منادی یا خدمت خراب طریقےسےنہیں کرنی چاہیے۔ ہر کوئی نجات پا سکتا ہے اگر وہ صرف پانی اور روح کی خوشخبری سُنےجس کی ہماری طرف سے منادی کی گئی ہے اور اپنے پورے دل سے اِس پر ایمان رکھے۔ تاہم، اِس کے باوجود، کچھ مسیحی ہمارا مذاق اُڑاتے ہیں، کہتے ہیں کہ جو کوئی بھی یِسُوعؔ پر ایمان رکھتاہے وہ گناہ کے بغیر ہے، چاہے وہ کسی طرح بھی ایمان رکھے۔ لہٰذا، وہ دعویٰ کرتے ہیں کہ پانی اور روح کی خوشخبری کو جاننے اور اِس پر ایمان رکھنے  کی واقعی کوئی ضرورت نہیں ہے۔
لیکن کیا کوئی واقعی کسی نہ کسی طرح یِسُوعؔ کے نام پر ایمان رکھ کر  بے گناہ بن سکتاہے؟ کیا آپ کے گناہ واقعی صرف اندھا ایمان رکھنے سے غائب ہو جاتے ہیں کہ یِسُوعؔ کو آپ کی جگہ مصلوب کِیا گیا اور موت کی سزا دی گئی؟ نہیں ہرگز نہیں! ابھی بھی  آج کل بہت سارے مسیحی یِسُوعؔ پر اِس طرح اندھا ایمان رکھتے ہیں، کیونکہ وہ یہ سُن کر خوش ہوتے ہیں کہ وہ بے گناہ ہو گئے ہیں حالانکہ یہ حقیقت میں درست نہیں ہے۔ یہ بات قابل فہم ہے کہ اتنے سارے مسیحی تحفظ کے اِس جھوٹے احساس کی طرف کیوں راغب ہوئے ہیں؛کچھ بھی ہو، اگر آپ جیل میں ہوتے اور حکومت آپ کو معافی دے دیتی تو آپ بھی بہت خوش ہوتے
۔ یقیناً مسئلہ یہ ہے کہ یہ معافی حقیقی نہیں ہے۔
بائبل واضح طور پرفرماتی ہے، ’’ اور سچّائی سے واقِف ہو گے اور سچّائی تُم کو آزاد کرے گی‘‘ (یوحنا ۸:۳۲)۔ اِنسانوں کے گناہوں کا کفارہ پانے کا طریقہ کیا ہے؟ وہ ہمیشہ کی زندگی کیسے حاصل کر سکتے ہیں؟ وہ خیمۂ اِجتماع کے دروازے کے آسمانی، ارغوانی اور سُرخ رنگ کے دھاگے میں ظاہر ہونےوالی سچائی پر ایمان رکھنے سے گناہوں کی معافی اور ہمیشہ کی زندگی حاصل کر سکتے ہیں، یعنی، پانی اور روح کی خوشخبری پر۔ صرف وہی جو اِس سچی خوشخبری پرایمان رکھتے ہیں خُدا کے بچے بن سکتے ہیں۔
پانی اور روح کی خوشخبری ہی خُدا کی خوشخبری ہے، اور ہم سب کا فرض ہے کہ ایمان کے ساتھ اِس سچی خوشخبری کی منادی کریں اور پھیلائیں۔ اب ہم پانی اور روح کی خوشخبری پر ایمان رکھ کر  روحانی اسرائیلی بن گئے ہیں۔ پانی اور روح کی یہ خوشخبری کم از کم دو یا اِس سے زیادہ لوگوں کےمکمل اتحاد کے ساتھ پیش کی جانی چاہیے۔ جب بھی ہم پانی اور روح کی خوشخبری کی منادی کرتے ہیں، تو ہمیں یقیناًنجات کی سچائی کی منادی کرنی چاہیے جو خیمۂ اِجتماع کے دروازے کے آسمانی، ارغوانی اور سُرخ رنگ کے دھاگے میں ظاہر ہوتی ہے۔ خُداوند نے خُدا کی راستبازی کو بالکل اُسی طرح پورا کِیا جیسا اُس نے ہم سے وعدہ کِیا تھا۔ یہ راستبازی حقیقت ہے کہ یِسُوعؔ نے ہمارے تمام گناہوں کو مٹا دیا ہے اور اِس زمین پر آکر، یوحنا اِصطباغی سے بپتسمہ لے کر، صلیب پر مر کر، مُردوں میں سے جی اٹھ کر، اور آسمان پر چڑھ کر ہمیں اپنے ایمانداروں کو بچایا ہے۔ ہمیں پانی اور روح کی اِس خوشخبری کی منادی اِسی طرح کرنی چاہیے جیسے یہ ہے، اور جو لوگ اِس خوشخبری کو سُنتے ہیں اُنہیں یقیناًاِس پر ایمان رکھنا چاہیے جیسا کہ یہ اُن کی نجات تک پہنچنے کے لیے ہے۔ مَیں اِس بات پر کافی طورپرزور نہیں دے سکتا کہ ہم سب کے لیے پانی اور روح کی خوشخبری کی منادی کرنا کتنا ضروری ہے۔ جب ہم اِس سچی خوشخبری کی منادی کرتے ہیں تو روح القدس ہمارے سُننے والوں کونجات دینے کے لیے کام کرتا ہے۔
پانی اور روح کی خوشخبری ہماری نجات ہے۔ یہ ہمارا کفارہ ہے۔ یہ پانی اور روح کی خوشخبری کے ساتھ ہے کہ خُدا نے ہمارے تمام گناہوں کو ہمیشہ کے لیے مٹا دیا ہے۔ ہمارا ہر ایک گناہ یِسُوعؔ پر اُس بپتسمہ کے ذریعے منتقل ہوگیا جو اُس نے یوحنا اصطباغی سے حاصل کِیا تھا، اور یہ ہے کیسے ہمارے تمام گناہوں کا کفارہ دیا گیا تھا۔ مزید برآں، نہ صرف ہمارے خُداوند نے ہمارے تمام گناہوں کو برداشت کِیا، بلکہ وہ ہماری جگہ پر موت تک مصلوب بھی کِیا گیا،اُس نے اپنا خون بہایا جو ہمیں خود بہاناتھااور اِس لعنت کو برداشت کِیا جوہمیں برداشت کرنی چاہیے تھی۔ یہ ہے کیسےیِسُوعؔ ہم میں سے ہر ایک کو ہمارے تمام گناہوں اور لعنتوں سے بچاچکاہے۔ یہ وہ نجات ہے جو خُدا ہمارے لیے لایا، اور یہ اُس کی محبت ہے۔ اِس لیے آپ کو نجات کی اِس سچائی پر بالکل اِسی طرح ایمان رکھنا چاہیے جیسی کہ یہ ہے اور ایمان کے ساتھ اِس کی منادی کرنا چاہیے۔
ہمارا خُداوند اُن سب کا نجات دہندہ ہے جو اُس کی راستبازی پرایمان رکھتے ہیں۔ پانی اور روح کی خوشخبری پر ہمارے ایمان سے ہی ہمیں خُدا کی حضوری میں آنا چاہیے۔ جب ہم سرپوش کے سامنے کھڑے ہوتے ہیں اور اپنے خُداوند کا قربانی کا خون خُدا کو پیش کرتے ہیں، تو ہمیں ایمان کے ساتھ اُس کے پاس جانا چاہیے، اُس سے یہ کہتے ہوئے، ’’خُدا، تیرے بیٹے یِسُوعؔ مسیح کے خون نے مجھے میرے تمام گناہوں سے بچایا ہے۔‘‘ یہ تب ہی ہے کہ خُدا کہتا ہے، ’’ہاں، واقعی مَیں نے تمہیں بچایا ہے۔ تم سے میری محبت اتنی زیادہ ہے کہ مَیں نے خود تمہیں بچایا ہے۔“ خُداوند ہمارا نجات دہندہ ہے۔ اُس نے اُن تمام لوگوں کو اپنے سامعین عطا کیے ہیں جو خُدا کی راستبازی پر اپنے ایمان کے ذریعے اُس کے پاس آتے ہیں۔ اور اُس نے ہمیں اور اُن تمام لوگوں کو جو پانی اور روح کی خوشخبری کو اپنے دلوں میں قبول کرتے ہیں خُدا کے اپنے بچے بننے کا حق دیا ہے۔ خُدا نے ہمیں ہماری تمام لعنتوں، ہماری تمام سزاؤں، اور ہماری تمام تباہی سے نجات دی ہے۔ اُس نے ہمیں ،اُس پر ایمان رکھنے والوں کو مکمل طور پر بے گناہ بنا دیا ہے۔ اُس نے ہمیں ابدی خوشی دی ہے۔ اور یہ خُدا کا  فضل ہی ہے جو سرپوش پر نازل ہوتا ہے۔
یہ سرپوش سے ہے کہ خُدا نے ہم پر اپنی نجات کا فضل عطا کِیا ہے۔ لہٰذا ہم سب کو خُدا کی راستبازی پر بھروسہ کرتے ہوئے فضل کے تخت پر آنا چاہیے۔ اِس سے کوئی فرق نہیں پڑتا ہے کہ آپ کتنے ہی گناہ گار اور بدکردار کیوں نہ ہوں، پھر بھی آپ نجات کی سچائی پر ایمان رکھ کر  اپنے تمام گناہوں کی معافی حاصل کر سکتے ہیں جو خیمۂ اِجتماع کے دروازے کے آسمانی، ارغوانی اور سُرخ رنگ کے دھاگے میں ظاہر ہوتی ہے یعنی، یِسُوعؔ کے بپتسمہ ،اُس کے خون، اور اُس کے جی اُٹھنے میں۔ آپ کو یقیناًاِس طرح ایمان کے ساتھ خُدا کی حضوری میں آنا چاہیے، بالکل اُس نجات کی شریعت کے مطابق جو خُدا نے پانی اور روح کی خوشخبری سے قائم کی ہے۔ آپ کو یقیناًخُدا کے پاس اُس کی راستبازی پر بھروسہ کرتےہوئےآناچاہیے۔ آپ کو یقیناً ایمان رکھنا چاہیے کہ خُداوند تمام گنہگاروں کو بچانے کے لیے اِس زمین پر آیا تھا، کہ اُس نے یوحنا بپتسمہ دینے والے کے ذریعے بپتسمہ لے کر نسلِ انسانی کے تمام گناہوں کو ایک بار اور ہمیشہ کے لیے اُٹھالیا، اور یہ کہ وہ آپ کے تمام گناہوں کےلیےصلیب پر مرنے سے سزایافتہ ہوا۔ آپ کو یقیناً ایمان رکھنا چاہیے کہ خُداوندنے یوحنا اِصطباغی سے حاصل کردہ اپنے  بپتسمہ پر ایمان رکھ کرآپ کے تمام گناہوں کو ایک بار اور ہمیشہ کے لیے اپنے اوپراُٹھا لیا، خُداوندسےیہ کہتےہوئے، ”خُداوند، مَیں ہر اُس چیز پر ایمان رکھتا ہوں جو آپ نے مجھے میرے تمام گناہوں سے بچانے کے لیے کی ہے۔ !“ صرف اُس وقت جب آپ اِس ایمان کے ساتھ خُدا کے پاس آتے ہیں تو آپ اپنی نجات تک پہنچ سکتے ہیں۔
اگر آپ خُداوند کی راستبازی پر ایمان رکھنا چاہتے ہیں اور گناہوں کی معافی حاصل کرنا چاہتے ہیں، تو آپ کویقیناً نجات کی سچائی پر ایمان رکھنا چاہیے جو خیمۂ اِجتماع کے دروازے کے آسمانی، ارغوانی اور سُرخ رنگ کے دھاگے اور باریک بٹے ہوئے کتان میں ظاہر ہوتی ہے۔ اِس کی وجہ یہ ہے کہ گناہوں کی معافی صرف اُسی صورت میں حاصل ہوتی ہے جب آپ پانی اور روح کی خوشخبری کو صحیح طریقے سے جانتے اور اِس پر ایمان رکھتے ہیں۔ اگر آپ خُداوند سے ملنا چاہتے ہیں اور اُس کی برکتیں حاصل کرنا چاہتے ہیں، اگر آپ واقعی خوش رہنا چاہتے ہیں، اور اگر آپ خُدا کی طرف لوٹنا چاہتے ہیں اور اُس کے ساتھ اُس کی محبوب مخلوق کے طور پر زندگی گزارنا چاہتے ہیں، تو آپ کو یقیناًایمان رکھنا چاہیے کہ آپ کو دُنیاکے تمام گناہوں سے بچانا ہےکہ، خُداوند نے یوحنا اِصطباغی کے ذریعہ بپتسمہ لے کر پوری نسل انسانی کے ہر ایک گناہ کو قبول کِیا، کہ وہ دُنیا کے اِن تمام گناہوں کو اُٹھاتے ہوئے موت کے لیے مصلوب کِیا گیا، اور اِس طرح اُس نے آپ کو آپ کے تمام گناہوں سے نجات دی۔ اگر آپ نجات کی اِس سچائی پر ایمان رکھتے ہیں اور خُدا کی نجات کو قبول کرتے ہیں، تو آپ یقیناً نجات پا جائیں گے۔ جب بھی ہم پانی اور روح کی خوشخبری کی منادی کرتےہیں تو ہمارے لیے اِس نکتے کو یاد رکھنا بالکل ضروری ہے۔
خُدا ہمیں بتاتا ہے کہ پانی اور روح کی خوشخبری ہی بائبل میں لکھی گئی واحد سچی خوشخبری ہے۔ خیمۂ اِجتماع میں نذر کی روٹیوں کی میز پر ایک نظر ڈالیں۔ نذر کی روٹیوں کی میز سے مراد خُدا کا کلام ہے۔ اِسی طرح، صرف جب آپ کا دل خُدا کے کلام میں لکھی ہوئی پانی اور روح کی خوشخبری پر ایمان رکھتا ہےتو، آپ کو گناہوں کی معافی مل سکتی ہے۔
بہر حال، آج کے نام نہاد  ”مشہور مبلغین“  نجات کی تعلیم کیسے دے رہے ہیں؟ وہ دعویٰ کرتے ہیں کہ کوئی بھی نجات پا سکتا ہے اگر وہ یِسُوعؔ پر اپنےنجات دہندہ کےطورپر کسی بھی طرح ایمان رکھتاہے۔ اور وہ کہتے ہیں کہ وہ سب جو صلیب پر یِسُوعؔ کے خون پر ایمان رکھتے ہیں نجات یافتہ ہیں۔ تاہم، اگر آپ یِسُوعؔ پر اِس طرح اندھاایمان رکھتے ہیں، تو آپ نے اپنی زندگی میں جو گناہ کیے ہیں اُن میں سے کوئی بھی حقیقت میں غائب نہیں ہوا ہے۔ آج کے مسیحیوں کی اکثریت کے پاس اُن کے تمام گناہ اب بھی اُن کے دلوں میں محفوظ ہیں۔ چونکہ یہ غلط مسیحی یِسُوعؔ کے بپتسمہ کو چھوڑتے ہوئے محض آنکھیں بند کر کے یِسُوعؔ پر ایمان رکھتے ہیں جو اُس نے یوحنا اِصطباغی سے حاصل کِیا تھا، اِس لیے اُن کے دلوں کا مکمل طور پر بے گناہ ہونا ناممکن ہے۔ اِس کی وجہ یہ ہے کہ اُنہوں نے کبھی بھی اپنے گناہ یِسُوعؔ مسیح پرمنتقل نہیں کیے۔ اِس بات سے کوئی فرق نہیں پڑتا ہے کہ وہ یِسُوعؔ پرکتنے ہی جوش سے ایمان  رکھتے ہیں، وہ اپنے دلوں کے گناہوں کو نہیں مٹا سکتے۔ اگرچہ وہ سب صلیب پر یِسُوعؔ کے خون پر ایمان رکھنے کا دعویٰ کرتے ہیں، لیکن اُن کی روحانی حالت پہلے جیسی ہی رہتی ہے، کیونکہ وہ خیمۂ اِجتماع کے دروازے کے آسمانی دھاگے میں نازل ہونے والی نجات کی حقیقت کو نہیں جانتے۔ دوسرے لفظوں میں، کیونکہ یہ گمراہ مسیحی اُس بپتسمہ کے معنی سے غافل ہیں جو یِسُوعؔ نے یوحنا بپتسمہ دینے والے سے حاصل کِیا تھا، اِس لیے اُن کے گناہ اب بھی اُن کے دلوں میں موجود ہیں، اور وہ خود بدستور گناہگار ہی ہیں۔
خُدا نے ہمارے تمام گناہوں کو پانی، خون اور روح سے واضح طور پر مٹا دیا ہے (۱- یوحنا ۵:۶-۸)۔ اپنے پاک کلام کی سچائی کے ساتھ خُدا کے وعدے کے کلام کو پورا کرنے سے، یِسُوعؔ نے ہمیں  یقینی طور پر اور بلا شبہ بچایا ہے۔ مختلف الفاظ میں، یِسُوعؔ ہمیں اپنے پانی، اپنے خون اور روح کے ساتھ ایک ہی بار ہمارے تمام گناہوں سے ہمیشہ کے لیے بچا چکا ہے جو خیمۂ اِجتماع کے دروازے کے آسمانی، ارغوانی اور سُرخ رنگ کے دھاگے میں ظاہر ہوئےتھے۔ روح القدس ہمارا خُدا ہے۔ روح القدس جس چیز کی گواہی دیتا ہے وہ یہ ہے کہ یِسُوعؔ حقیقی خُدا ایک اِنسان بن گیا، اُس نے یوحنا اِصطباغی سے اپنا بپتسمہ حاصل کِیا، اور صلیب پر اپنا خون بہایا تاکہ ہماری جگہ ہمارے گناہوں کےلیےسزا یافتہ ہو۔ اُس نے ہم سب کو اِس طرح بچایا ہے۔ پھر بھی، اِس حقیقت کے باوجود کہ یِسُوعؔ نے پانی اور روح کی خوشخبری کے ذریعے ہمیں ہمارے تمام گناہوں سے بچایا ہے، لاتعداد مسیحی اب بھی گنہگار ہی رہتے ہیں،کوئی معنی نہیں رکھتا کہ وہ یِسُوعؔ پر کتنےہی جوش سے اپنے نجات دہندہ  کے طور پر ایمان رکھتے ہیں، سب  اِس لیے ہے کیونکہ وہ خُداوند پر بپتسمہ  کو نکالتے ہوئے جو اُس نے یوحنا اِصطباغی سے حاصل کِیا تھا اندھا  ایمان رکھتے ہیں۔
لہٰذا یہ ہم سب کے لیے بالکل ناگزیر ہے کہ ہم نہ صرف پانی  اور  روح  کی  خوشخبری  کے مطابق
یِسُوعؔ مسیح پر ایمان رکھیں، بلکہ جیسا کہ صحیفوں میں لکھا ہوا بالکل اُسی طرح ہر ایک کو ایمان کے ساتھ اِس کی منادی بھی کریں، بالکل جس طرح پَولُس رسول نے کِیا تھا۔ پَولُس نے ۱- کرنتھیوں ۱۵: ۳-۴ میں فرمایا: ”چُنانچہ مَیں نے سب سے پہلے تُم کو وُہی بات پُہنچا دی جو مُجھے پُہنچی تھی کہ مسِیح کِتابِ مُقدّس کے مُطابِق ہمارے گُناہوں کے لِئے مُؤا۔اور دفن ہُؤا اور تِیسرے دِن کِتابِ مُقدّس کے مُطابِق جی اُٹھا۔“جب پَولُس ذکر کرتاہے، ” مسِیح کِتابِ مُقدّس کے مُطابِق ہمارے گُناہوں کے لِئے مُؤا،“یہاں ذکر کیے گئے الفاظ” کِتابِ مُقدّس “پرانے عہد نامے کا حوالہ دیتے ہیں کیونکہ اُس وقت نیا عہد نامہ ابھی پوری طرح سے نہیں دیا گیا تھا۔ پھر، پَولُس کہہ رہا تھا کہ یِسُوعؔ مسیح نے بالکل پرانے عہد نامے کی قربانی کی رسم کے مطابق دُنیا کے تمام گناہوں کا کفارہ ادا کِیا ہے۔ یہ اِس لیے ہے کہ یِسُوعؔ کو یوحنا اِصطباغی نے بپتسمہ دیا تھا کہ اُس نے صلیب پر موت کے لیے اپنا خون بہایا۔
یہ ہے کیونکہ خُداوند نے اپنے بپتسمہ کے ذریعے ہمارے تمام گناہوں کو اُٹھا لیا کہ اُسے موت کے لیے مصلوب کِیا گیاتھا، اور صلیب پر یہ موت ہماری تمام سزاؤں کو برداشت کرنے کی وجہ سے تھی۔ یہ ہےکیسے یِسُوعؔ مسیح اِس زمین پر آ کر ہمارا نجات دہندہ بن گیا۔ اِس لیے خُدا کی گناہوں کی معافی اُس پر نازل ہو گی جو پانی اور روح کی خوشخبری پرایمان رکھتا ہے۔ یہ ابدی نجات پہلے ہی اُن تمام لوگوں میں آ چکی ہے جو پانی اور روح کی خوشخبری پرایمان رکھتے ہیں۔
ہیلیلویاہ!