• 所有新生命宣教會 The New Life Mission 網站上的電子書和有聲書均可免費下載
  • 探索以多種語言提供的全球性講道
  • 查看我們已翻譯成27種語言的網站
  • 第1、2卷新修訂版已全新推出
Search

會幕研究

پاک ترین مقام

اک ترین مقام
 
پاک ترین مقام وہ جگہ تھی جہاں خُدا سکونت کرتا تھا۔ پاک ترین مقام میں ، دو کروبی اپنے پَروں کو پھیلا کر اوپر سے نیچے دیکھتے تھے جو عہد کے صندوق کو ڈھانپے ہوئےتھے۔ دونوں کروبیوں کے درمیان خالی جگہ سرپوش کہلاتی ہے۔ سرپوش وہ جگہ ہے جہاں خُدا ہم پر اپنا فضل اُنڈیلتا ہے۔ عہد کے صندوق کا پَردہ خون سے رنگا ہوا تھا ،  جس طرح سردار کاہن سات مرتبہ اِس سرپوش پر اسرائیل کے لوگوں کے لئے دی گئی قربانی کا خون چھڑکتا تھا۔
صرف سردار کاہن سال میں ایک بار ، یومِ کفارہ پر ، اسرائیلیوں کے گناہوں کی معافی کے لئے قربانی کے بکرے کا خون لے کر ، پاکترین مقام میں داخل ہو سکتا تھا۔ وہ ایسا کرتا تھا کیونکہ خیمۂ اِجتماع کا پاکترین مقام ، خُداکا گھر ، ایک مقدس جگہ تھی جہاں وہ تب تک داخل نہیں ہو سکتا تھا جب تک وہ قربانی کا خون نہ لیتا ، جس کے سر پر ، گنہگاروں کی بدکرداریاں مٹانے کے لئے ، اُس کے ہاتھ رکھے جاتے تھے ۔
اِس طرح خُدا سرپوش پر اُترتا تھا اور اِسرائیل کے لوگوں پر اپنا فضل اُنڈیلتا تھا۔ اُن کے لئے  جواِس پر ایمان رکھتے ہیں، خُدا کی برکات ، تحفظ ، اور راہنمائی شروع ہو جاتی ہیں، یعنی تب سے وہ پا ک مقام میں داخل ہونے کے اہل ہیں۔

下載相關推薦書籍

The New Life Mission

參加我們的調查

您是如何得知我們的?